• صارفین کی تعداد :
  • 1214
  • 7/21/2012
  • تاريخ :

مصر ميں پہلے شيعہ ديني مدرسے كا قيام

مصر میں پہلے شيعہ دينی مدرسے كا قيام

مصر ميں شيعوں كي موجودگي ميں (علوم اہل بيت (ع) انسٹي ٹيوٹ) كے عنوان سے پہلے شيعہ ديني مدرسے كا افتتاح كيا گيا ہے -

 ابنا: يہ مدرسہ 18 جولائي كو (السيدة  زينب(ع)) محلے ميں مصري پارليمنٹ سے 50 ميٹر كے فاصلے پر قاہرہ كے مركز ميں كھولا گيا ہے -

واضح رہے كہ اس مدرسے كے پرنسپل علاء الدين محمد ماضي ابو العزايم ہيں اور اس كي افتتاحيہ تقريب ميں علوم اہل بيت (ع) انسٹي ٹيوٹ كے ايجوكيشنل بورڈ صدر عاصم فہيم ، المنصورہ يونيورسٹي كے پروفيسر راسم النفيس ، مصر كے جج الدمرداش العقالي اور 25 جنوري كے انقلاب ميں مذہب تشيع كي ترويج كے الزام ميں قيد ہونے والے مركز علوم آل البيت (ع) كے سابق صدر محمد سليمان نے شركت كي ہے -