• صارفین کی تعداد :
  • 5467
  • 7/10/2012
  • تاريخ :

مچھلي کے سيخ کباب

مچھلي کے سيخ کباب

اشياء:

 

کانٹے والي مچھلي ------------- ايک کلو

سنگھاڑا مچھلي ڈمرا مچھلي اور ملي مچھلي ميں کانٹے کم ہوتے ہيں ان ميں جس مچھلي کو آپ پسند کريں لے ليجيے

زردي انڈے ------------------ 2 عدد

گھي   ........................... 4 چائے کے چمچ

سفيد زيرہ -------------------------- 2 چائے کے چمچ

گرم مصالحہ ------------------------- 2 چائے کے چمچ

سياہ زيرہ اور لونگ ----------------- حسب پسند

سياہ مرچيں ------------------------ حسبِ پسند

ہري مرچيں ------------------------ 1 چائے کا چمچ

ہرا دھنيا ----------------- حسب ذائقہ

نمک -------------- حسب ذائقہ

ترکيب:

مچھلي  کو دھو کر خشک کر ليں کھال اُتار کر پھينک ديں- مچھلي کا قيمہ بنا ليں- اس ميں ہري مرچيں گرم مصالحہ ہرا دھنيا انڈوں کي زردي سفيد زيرہ گھي اور نمک ملا ديجيے- مصالحہ پيسنا ضروري ہے بعد از آں ہاتھ گيلا کرکے قيمہ سيخوں پر چڑھاتے جائيں اور سيخوں کو ہلکي آنچ پر سينکيے کوئلوں کي آنچ پر سيخ کباب سينکنے ہيں جب کباب سرخي اختيار کر ليں تو ڈش ميں اُتار کر کسي بھي چٹني کے ساتھ تناول فرمائيے- لطف ملے گا مچھلي کے سيخ کباب تيار ہيں-

پيشکش: شعبہ تحرير و پيشکش تبيان


متعلقہ تحريريں:

رينبو آئس کريم کسٹرڈ