• صارفین کی تعداد :
  • 4250
  • 7/9/2012
  • تاريخ :

جناب ھوبر کي ايران کے اسلامي انقلاب پر بات

امام خمینی (رح)

14-  جناب ھوبر نے  اسلامي انقلاب کے اثرات کے ميزان کو جانچنے کے ليۓ دوسروں کي نسبت بڑا قدم اٹھايا  اور وہ اس بات کا معتقد ہے کہ  تمہارے انقلاب نے حتي غير مسلم دنيا پر بھي اپنے اثرات مرتب کيۓ ہيں -  جناب ھوبر اپنے اس دعوي کي حمايت اور اسے ثابت کرنے کے ليۓ کہتا ہے کہ -

"  اسلامي انقلاب تمام اسلامي دنيا ميں اپنا راستہ بنا لے گا اور غير مسلم دنيا پر بھي اپنے اثرات مرتب کرے گا   کيونکہ  غير مسلم دنيا ميں لوگوں نے اس کے اثرات کو قبول کيا ہے  - مثال کے طور پر  سوئيزر لينڈ ميں مجھ سے بےشمار سوال ايران کے اسلامي انقلاب کے بارے ميں پوچھے گۓ کہ کيسے اس طرح کي چيز ممکن ہوئي ہے ؟

کيوں اس طرح کا انقلاب آيا اور غير مسلم دنيا ميں لوگوں کے اندر اسلامي انقلاب کے بارے ميں دلچسپي بڑي ہے  اور  ميرا عقيدہ يہ ہے کہ آپ لوگ صحيح راستے پر قدم بڑھا رہے ہو - "

15-  آخري نکتہ کہ جناب ھوبر کے بيانات کي ياد اور تاکيد ضروري ہے  کہ  اب بھي سوئيزرلينڈ اور  دنيا کے دوسرے لوگوں  کے ذھنوں ميں يہ سوال باقي ہے کہ انقلاب اسلامي ايران کي کاميابي اور طريقہ کار کي شرائط جو  اصول اور قانون  کے ساتھ کيسے وقوع پذير ہوا  اور يہ باقي دنيا سے کيسے  مختلف ہے - البتہ  سوئيزرلينڈ کے لوگوں کو يہ حق حاصل ہے کہ وہ ايران کے اسلامي انقلاب کے بارے ميں جاننے کے ليۓ سوال کريں کيونکہ  يا تو وہ ايران کي حالت کے بارے ميں واقعي طور پر بےخبر رہے ہيں يا  ايران کے بارے ميں ان کي شناخت بہت کم  اور غلط فہمي پر مبني ہے -

يا وہ ايران کو ان ممالک ميں شمار  کرتے ہيں جو بہت پسماندہ  اور تيسري دنيا کے ممالک ہيں   اور يہ خيال کرتے ہيں کہ ايسے ملک ميں انقلاب کا آ جانا  سوال انگيز ہے  اور يا  وہ انقلاب سے قبل شاہ کے دور ميں شاہ کے   گرميوں ميں تفريح کي غرض سے سوئزر لينڈ کے دوروں کو ذھن ميں لا کر موجودہ دور سے موازنہ کرتے ہيں -

( جاري ہے )

تحرير: سيد اسد الله ارسلان


متعلقہ تحريريں:

جناب ھوبر اور ايران کا اسلامي انقلاب