• صارفین کی تعداد :
  • 3497
  • 7/7/2012
  • تاريخ :

مسلمانوں پر اسلامي انقلاب کے اثرات کي سچائي

اسلامی بیداری

 اسلامي انقلاب کے اسلامي بيداري پر پڑنے والے اثرات کو ہم دو حصوں ميں تقسيم کر سکتے ہيں - 

پہلے حصے ميں صرف کلي طور پر مسلمانوں کو ہشيار کرنے ميں اسلامي انقلاب کے کردار اور اثرات  کي طرف اشارہ کيا جاۓ گا اور اس کے بعد آنے والے حصے ميں جہان اسلام پر انقلاب اسلامي ايران کے اثرات کے  دو اساسي نمونوں  پر روشني ڈالي جاۓ گي -

سياسي بيداري :

ايران کے مرد اور خواتين  اسلامي انقلاب کي کاميابي کے ليۓ بڑے بھرپور انداز ميں ميدان ميں نکلے اور انہوں نے انقلابي تحريک کو کاميابي سے ہمکنار کرکے دنيا کے ليۓ ايک نئي تاريخ رقم کرتے ہوۓ مثال قائم کر دي -  ايران کے باسيوں کا يہ قدم مغربي دنيا کو بےحد ناگوار گزرا اور انہوں نے جھوٹ کا سہارا لے کر ايران کے مرد اور خواتين کو گمراہ کرنے کي کوشش کي مگر ايران کے مرد اور خواتين نے مغرب کي سازشوں کو بےنقاب کرتے ہوۓ  اسلامي بيداري کي  تحريک کو جاري رکھا - اسلامي انقلاب کي برکت سے جب معاشرے کے مرد اور خواتين سياسي ميدان ميں فعال ہوۓ تو اس سے متاثر ہو کر  اور رہنمائي لے کر لبنان کي خواتين بھي اپنے کھوۓ ہوۓ وقار سے آگاہ ہو گئيں اور انہوں نے اس وقار کو  پھر سے حاصل کيا - ترکي کي خواتين نے بھي حجاب کو اپنانے کا مطالبہ کيا اور اس کے ساتھ ہي  اجتماعي سرگرميوں ميں بھي فعال رہنے کا ارادہ کيا يعني وہاں کي خواتين نہيں چاہتيں کہ حجاب کو اپنانے کے بعد وہ باقي معاشرے سے لاتعلق ہو جائيں - وہ معاشرتي سرگرميوں ميں فعال کردار ادا کرنے کي خواہاں ہيں  اور يہ درحقيقت وہي مثال ہے جس پر ايراني خواتين  عمل کرتي ہيں - ايک بنگالي خاتون کے مطابق مغربي معاشرہ عورت کے ليۓ جس برابري کي بات کرتا ہے مسلمان خواتين اس  سے زيادہ کي خواہاں ہيں اور وہ ايسے کہ مسلمان خواتين مذھبي اور اسلامي زندگي ميں رہ کر  معاشرے ميں ايک فعال کردار ادا کرنا چاہتي ہيں - 

صرف اسلامي ممالک  کي خواتين نے ہي انقلابي خواتين سے  رہنمائي لے کر خود کو خواب غفلت سے بيدار نہيں کيا بلکہ دسيوں ہزار مغربي خواتين اسلامي اخلاق اور ثقافت سے متاثر ہو کر مشرف بہ اسلام ہوئيں - مثال کے طور پر ايک سو ہزار کے قريب جرمن لوگوں نے اسلام قبول کيا جن ميں سے تقريبا نصف خواتين تھيں - يہ خواتين نومسلم امريکي خواتين کي مانند نہ صرف اسلامي حجاب کا خيال رکھتي ہيں بلکہ اپنے کھانے پينے کے دوران بھي اسلامي طريقوں پر عمل پيرا ہيں - حتي وہ ٹي وي پر نشر ہونے والے پروگراموں پر بھي دھيان ديتي ہيں اور ايسے  پروگرام ديکھنے سے پرہيز کرتي ہيں جو اسلام کے خلاف   ترتيب ديۓ گۓ ہوں يا اخلاقيات سے گرے ہوۓ ہوں - ايسي خواتين ايک دوسرے کے گھروں ميں جا کر يا گھر سے باہر کسي جگہ پر اکھٹي ہوتي ہيں اور اجتمائي سرگرميوں ميں خود کو مصروف رکھتي ہيں -  

بعض لوگ ايراني خواتين کي بيداري کے اسلامي بيداري پر پڑنے والے اثرات کو شک کي نگاہ سے ديکھتے ہيں  ليکن ايک جرمن اخبار نے اس بارے ميں ايک قابل قبول وضاحت پيش کي ہے - وہ پہلے سوال کرتا ہے کہ   اسلامي بيداري اور حجاب کي حمايت  1960 ء  کي دہائي سے پہلے کيوں نہيں تھي ؟ اس کے بعد اس کا جواب يوں ديتا ہے کہ  ہميں يہ کہنا چاہيۓ کہ اسلامي انقلاب کي کاميابي کے بعد ايراني خواتين کا حجاب اس ميں دخل انداز ہوا - حقيقت ميں اس وقت دنيا کے تمام حصوں اور بالخصوص اسلامي ممالک ميں خواتين اسلامي روايت کو زندہ کرنے ميں مصروف عمل ہيں جبکہ  ايران ميں آنے والے اسلامي انقلاب سے پہلے ايسا کچھ بھي نہيں تھا -   

تحرير: سيد اسد الله ارسلان 


متعلقہ تحريريں:

انقلاب اسلامي ايران کے  اسلامي بيداري پر اثرات اور  نمونے