• صارفین کی تعداد :
  • 1094
  • 7/2/2012
  • تاريخ :

ايران کے خلاف اقتصادي پابندياں نفسياتي جنگ کا حصّہ ہيں

ایران

امريکہ  نے ايران کو معاشي طور پر نقصان پہنچانے کے ليۓ اسلامي انقلاب کي کاميابي کے بعد مختلف طرح کے حربے اپنا رکھے  ہيں -  اس سال جنوري ميں امريکہ  نے  يورپي يونين کے ستائيس ممالک کے ساتھ مل کر ايران پر نئي پابندياں عائد کي تھيں اور اس کے ساتھ ہي امريکہ نے اپنے اتحاديوں کو اس بات کي اجازت  دي کہ وہ يکم جولائي   تک پہلے سے کيۓ گۓ سودوں  پر عمل درآمد  کر ليں - امريکہ اور  مغربي ممالک کي يہ نئي پابندياں ايران کو جوہري توانائي کے حصول سے روکنے کے ليۓ  عائد کي گئي ہيں -  جوں جوں يکم جولائي نزديک آ رہا ہے  ، مغربي ممالک کے ميڈيا نے ايران کے خلاف پروپيگنڈے ميں اضافہ کر ديا ہے اور ان پابنديوں کے نتيجے ميں ايران کي معيشت پر پڑنے والے اثرات کو بڑھا چڑھا کر بيان کرنا شروع کر ديا ہے - مغربي ميڈيا يہ تاثر دے رہا ہے کہ يکم جولائي کے بعد ايران معاشي طور پر بہت پريشان ہو جاۓ گا اور اس پريشاني کے عالم ميں وہ اپنے  جوہري توانائي کے حصول کے حق سے دستبردار ہو جاۓ گا -

ليکن کيا  حقيقت يہي ہے جو مغربي ميڈيا دنيا کے سامنے پيش کر رہا ہے ؟  يعني ايران  پر اقتصادي پابنديوں کا آغاز يکم جولائي سے ہو گا -  اس کا جواب لازمي طور پر منفي  ہے -  دنيا کے بہت سے ممالک نے  طاقتور ممالک کي ايماء پر ايک لمبے عرصے سے  ايران کے خلاف پابندياں  عائد  کر رکھي ہيں  ليکن ايران کي اسلامي حکومت اور عوام نے بڑي ديدہ دليري سے ان پابنديوں کا سامنا کيا اور بڑے پروقار انداز ميں بھرپور کاوشوں  سے ترقي کي راہ پر اپنے سفر کو جاري رکھا ہوا ہے  -  حقيقت يہ ہے کہ يکم جولائي ايک ايسي  نمائشي تاريخ ہے جب پابنديوں کے نفسياتي اثرات کو اپنے بلند ترين مقام تک پہنچايا جاۓ گا -   ان پابنديوں کا آغاز تو ايک مدت سے ہو چکا ہے اور اس وقت ان کے اثرات بھي اپنے عروج پر ہيں -

شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان


متعلقہ تحریریں:

سي آئي اے کے زيراستعمال ڈرون طياروں کي دو اقسام ہيں

امريکہ کي حکمراني ختم ہونے والي ہے

اسلامي ممالک  ميں حکومت مخالف خونيں تحريکوں کو بھي امريکي سرپرستي ميں فروغ حاصل ہوا

امريکي ڈرون اپنے عروج سے زوال کي طرف