• صارفین کی تعداد :
  • 1000
  • 6/30/2012
  • تاريخ :

سي آئي اے کے زيراستعمال ڈرون طياروں کي دو اقسام ہيں

سوالیہ نشان

نيز ڈينس بليئر نے ڈرونز کے استعمال يا عدم استعمال کے حوالے سے کانگريس ميں بحث کرانے کي تجويز پيش کي تھي جس بنا پر گزشتہ برس انہيں ان کے منصب سے برطرف کر ديا گيا-

يمن ميں القاعدہ کے بعض اہم رہنماؤ ں کي موجودگي کي اطلاع پر امريکہ نے تباہ کن ميزائلوں سے ليس ڈرون طيارے پاکستان سے يمن منتقل کر ديئے- يہاں يہ امر قابل ذکر ہے کہ سي آئي اے کے زيراستعمال ڈرون طياروں کي دو اقسام ہيں- ايک ريپر اور دوسرے پريڈيٹر- ريپر ڈرون اپنے حجم ميں بڑے ہيں اور وہ زيادہ بھاري ميزائل لے کر اڑ سکتے ہيں لہٰذا حملوں ميں يہي ڈرون استعمال کئے جاتے ہيں جبکہ پريڈيٹر سے زيادہ تک جاسوسي کا کام ليا جاتا ہے اور جہاں تک ڈرون حملے کرنے کا تعلق ہے تو ان کي اطلاع صرف کانگريس يا سينٹ کي متعلقہ کميٹيوں کو ہي ہوتي ہے بلکہ کميٹي کے تمام اراکين کے بجائے صرف کميٹي سربراہ کو ہي آگاہ کيا جاتا ہے-

گزشتہ سال کے دوران امريکي انٹيلي جنس ايجنسي نے جزيرہ نما عرب ميں بھي ڈرون کے خفيہ اڈے قائم کر ديئے ہيں جبکہ افريقي مل جبوتي ميں بھي امريکي ڈرونز کا ايک اڈہ قائم ہے- يمن ميں اوباما کے صدارت سنبھالنے کے بعد 15 سے زيادہ ڈرون حملے ہو چکے ہيں جن ميں ايک مصرف نژاد القاعدہ رہنما العوضي کي ہلاکت کا دعويٰ کيا گيا ہے- يمن پر ڈرون حملوں کے علاوہ کروز ميزائل بھي داغے گئے ہيں- صوماليہ ميں عسکريت پسند گروپ الشباب کو بھي ڈرون تنصيبات سے گھيرے ميں ليا جا چکا ہے جبکہ الشباب کے تربيتي کيمپوں پر حملوں کے لئے اعليٰ حکام سے بار بار اجازت طلب کي جا چکي ہے- امريکي حکام کا کہنا ہے کہ جہاں سے ہميں يہ خطرہ ہوگا کہ امريکي مفادات پر حملہ کيا جا سکتا ہے وہاں ہم پہلے حملہ کر ديں گے-

گذشتہ سال دسمبر کے ابتدائي ہفتے ميں امريکہ کے نہايت ہي خفيہ ڈرون طيارے يعني پر ايران کي مکمل دسترسي کو ايران ميں اتارے جانے کي خبر کو امريکہ سميت اس اتحادي ملکوں اور ان لوگوں نے، جو اس طيارے کے راز و رموز اور اہميت سے واقف ہيں، غير يقيني کي حالت ميں سنا، امريکي حکام نے بوکھلاہٹ کے عالم اس خبر کي فوري طور پر ترديد کي- تاہم حقيقت وہي تھي جو ايراني ميڈيا کہہ رہا تھا، يعني امريکي ڈرون کو جو ايران کي فضائي حدود ميں جاسوسي کر رہا تھا، ايراني ماہرين نے بحفاظت اتار ليا ہے-

شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان