• صارفین کی تعداد :
  • 1322
  • 6/17/2012
  • تاريخ :

امريکي ڈرون اپنے عروج سے زوال کي طرف

سوالیہ نشان

دنيا ميں کوئي بھي  ايسي دہشت گرد تنظيم يا ادارہ ايسا نہيں ہو گا جس نے امريکي فوج سے زيادہ انسانوں کا قتل کيا ہو - ہيروشيما اور ناگا ساکي ميں گراۓ جانے والے ايٹم بموں سے لے کر موجودہ دور ميں ڈرون طياروں  کے ذريعے ميزائيلوں کا شکار انسان امريکي بربريت کي منہ بولتي تصوير  ہيں - ہر ڈرون طيارے کے حملے کے بعد امريکي حمايت يافتہ ميڈيا يہ خبر نشر کرتا ہے کہ فلاں جگہ پر ڈرون حملے کے نتيجے ميں اتنے دہشت گرد مارے گۓ - حملے کے فوري بعد ان چينلوں کو کيسے پتہ چلتا ہے کہ اس حملے ميں مارے جانے والے افراد دہشت گرد تھے يا معصوم لوگ -؟ درحقيقت خبر نشر کرنے والے  يہ ٹي وي چينل  امريکي حمايت يافتہ ہوتے ہيں اور مادي فائدہ حاصل کرنے کي غرض سے وہي خبر نشر کر ديتے ہيں جو انہيں امريکہ نے دي ہوتي  ہے - امريکہ کے اس گھناؤنے کھيل کو دنيا سمجھ تو چکي ہے مگر اس کي طاقت کي وجہ سے اس کے سامنے آنے سے ڈرتي ہے اور يوں  انسانوں کے قتل عام کا يہ سلسلہ امريکہ اور اس کے  حواريوں کے ہاتھوں بڑے تسلسل کے ساتھ جاري ہے -

 دنيا کي تھانيداري کا کردار ازخود سنبھالنے والے امريکہ کو صرف مسلم ممالک ہي اپنے جارحانہ، توسيع پسندانہ عزائم کي راہ ميں رکاوٹ بنتے نظر آتے ہيں، اس لئے وہ آئے روز کسي نہ کسي حيلے بہانے سے کسي نہ کسي مسلم رياست کے ساتھ چھيڑ چھاڑ کرتا اور اسکي سلامتي کو چيلنج کرتا نظر آتا ہے- اس وقت امريکہ جنوبي ايشيا ميں صرف پاکستان ہي نہيں، برادر اسلامي ملک ايران کو بھي آنکھيں دکھا رہا ہے اور اسکي ايٹمي ٹيکنالوجي حاصل کرنے کي کوششيں، امريکہ سے برداشت نہيں ہو رہيں-

اس وقت جنوبي ايشياء، وسطي ايشيا، مشرق وسطيٰ اور دنيا کے ديگر خطوں ميں کوئي بھي مسلم رياست ايسي نہيں جو انساني حقوق اور امن و سلامتي کے نام نہاد چيمپئن امريکہ کي جنونيت اور اسکے توسيع پسندانہ عزائم سے محفوظ ہو اور انسانيت کيخلاف اسکے جرائم کي زد ميں نہ آئي ہو- کہيں وہ براہ راست کسي مسلم ملک کي سلامتي کو چيلنج کرتا ہے اور کہيں وہ اپنے کسي طفيلي کي سرپرستي کر کے اس سے اپنے جنوني عزائم کي تکميل کراتا ہے- فلسطين اور لبنان ميں امريکي بالشتيئے اسرائيل نے عرصہ دراز سے خلفشار برپا کيا ہوا ہے، جو فلسطين کي آزادي کي راہ ميں بھي رکاوٹ ہے-

شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان