• صارفین کی تعداد :
  • 2373
  • 5/29/2012
  • تاريخ :

استاد ! ميں کس طرح سے اپني اصلاح کروں ؟

بسم الله الرحمن الرحیم

حضرت آيت الله جوادي آملي نے سوالات کے جوابات ديتے  ہوۓ نفس کي اصلاح کرنے  کے طريقوں کي وضاحت کي -   اس عظيم مفسر قرآن نے جن سوالات کے جوابات ديۓ وہ درج ذيل ہيں - اس کے ليۓ ضروري ہے کہ چند باتوں کا خيال رکھا جاۓ -

* تمام علوم کو سمجھنے کے ليۓ انسان شناسي کي ضرورت ہوتي ہے -

اوّل - مدارس يا يونيورسٹيوں  ميں پڑھاۓ جانے والے تمام علوم کو  سمجھنے کے ليۓ بالواسطہ يا بلاواسطہ  انسان شناسي کي ضرورت ہوتي ہے  کيونکہ  انساني علوم  کا محور دراصل ھويت انسان ہے - تجرباتي علوم  کا بھي اگرچہ انسان شناسي سے کوئي بالواسطہ تعلق نہيں ہوتا ليکن  پھر  بھي يہ انسان کے ليۓ بےحد ضروري ہوتے ہيں -  وہ انجينئر  جو انسان کے ليۓ گھر ، گلياں  يا شھر بنانے ميں مصروف نظر آتا ہے دراصل انسان کي بہتر زندگي کے ليۓ کوشش کر رہا ہوتا ہے اور  ستارہ شناس ، جيالوجسٹ ، زرعي  ماہرين ، ماہرين حيوانات  يا  دوسرے شعبوں کے ماہرين اپنے اپنے شعبوں ميں رہ کر انسان کے ليۓ بہتر منابع تلاش کر رہے ہوتے ہيں -

اس لحاظ سے انسان شناسي کے بغير مدارس اور يونيورسٹيوں ميں رائج علوم يا تو ناقص ہوتے ہيں يا ان سے حاصل شدہ فوائد ميں نقص پايا جاتا ہے - يوں انساني شناخت کے متعلق قرآن کي بہت سي آيات موجود  ہيں جو انسان کي شناخت اور انسانيت کي تخليق کے اصل عوامل پر روشني ڈالتي ہيں - اس ليۓ اگر ہم خود کو نہيں پہنچانتے تو حاصل شدہ علوم سے بہرہ مند نہيں ہو سکتے -

* شناخت انسان ميں فرھنگ قرآن

دوّم - قرآني  تعليمات ميں انسان کے جسم کي صرف اناٹومي ہي بيان نہيں کي گئي ہے بلکہ انساني جسم و بدن تو صرف طب کے شعبے تک محدود ہے  اور جو چيز اس انساني جسم کو تدبر ، رہنمائي اور ھدايت فراہم کرتي ہے وہ انساني جان ہے اور يہ حقيقت انساني علوم ميں ہي واضح ہوتي ہے نہ کہ تجرباتي علوم ميں -

تحرير : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان