• صارفین کی تعداد :
  • 2056
  • 3/24/2012
  • تاريخ :

رسول خدا سے اميرالمۆمنين کي قربت کے پہلو 8

امام علی

رسول خدا سے اميرالمۆمنين کي قربت کے پہلو 4

رسول خدا سے اميرالمۆمنين کي قربت کے پہلو 5

رسول خدا سے اميرالمۆمنين کي قربت کے پہلو  6

رسول خدا سے اميرالمۆمنين کي قربت کے پہلو 7

اميرالمۆمنين عليہ السلام اس سلسلے ميں اعزاز و افتخار کا اظہار کرتے ہوئے فرماتے ہيں: قطعي طور پر تم رسول اللہ صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم سے ميري قرابت اور آپ کے نزديک ميرے قدر و منزلت جانتے ہو- ميں ابھي بچہ تھا اور آپ صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم مجھے اپنے دامن پر بٹھايا کرتے تھے اور اپنے سينے پر سلاتے تھے مجھے اپنے بستر ميں اپنے ساتھ سلاتے تھے اور اپنے بدن سے چپکاديا کرتے تھے اور اپني خوشبو مجھ تک پہنچا ديا کرتے تھے- آپ صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم کھانا منہ ميں چبا کر اور دانتوں سے پيس کر مجھے کھلايا کرتے تھے؛ آپ صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم کو اس عرصے کے دوران ميري باتوں ميں ايک جھوٹي بات نہ ملي اور ميرے کسي کام ميں آپ صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم کو کوئي خطا نظر نہ آئي- (12)

شہيد آيت اللہ مرتضي مطہري علي عليہ السلام کي ديگر خصوصيات کے ساتھ ساتھ آپ (ع) کے اس بے مثل امتيازي پہلو کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: "... رسول اللہ صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم علي (ع) کو بچپن ميں ہي اپنے پاس لائے اوراپنے گھر ميں آپ (ع) کي تربيت اور پرورش فرمائي اور علي (ع) اپني زندگي کے ابتدائي ايام ميں ہي بہت قريب سے رسول اللہ صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم کے عيني اخلاق سے آگآہ ہوئے- سوال يہ ہے کہ رسول اللہ صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم علي (ع) کو اپنے چچا سے لے کر کيونکر اپنے پاس لائے اور حتي علي (ع) کو اپني خلوت گاہ اور عبادتگاہ ميں ميں بھي اپنے ساتھ لے جاتے رہے؟...

..........

مآخذ

12ـ محب الدين طبري ذخائرالعقبي، ص 60 / علي بن عيسي، کشف الغمہ، ج 1، ص 79 / نهج البلاغه، خطبه قاصعه 192.