• صارفین کی تعداد :
  • 1987
  • 3/24/2012
  • تاريخ :

رسول خدا سے اميرالمۆمنين کي قربت کے پہلو1

امام علی

يہ مقالہ اميرالمۆمنين عليہ السلام کي معرفت حاصل کرنے اور متعارف کرانے کا ارادہ رکھتا ہے پس بجا اور مناسب ہے کہ امام علي (ع) کے بارے ميں حقِّ کلام ادا کرنے کے لئے رسول اللہ صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم کے کلام سے فيض حاصل کريں جنہوں نے فرمايا: "اگر درخت قلم ميں تبديل ہوجائيں اور دريا اور سمندر سياہي ميں اور جن و انس حساب و کتاب ميں لگ جائيں تو پھر بھي علي کے فضل و کمال کا حق ادا کرتے ہوئے ان کے فضائل نہيں گن سکيں گے"-

مقدمہ: اميرالمۆمنين امام علي ابن ابي طالب عليہ السلام کي شان ميں اس طرح سے بات کرنا کہ ان کي شخصيت کا حق ادا کيا جاسکے، اتنا ہي مشکل اور دشوار ہے جتنا کہ رسول اللہ صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم کے بارے ميں کچھ کہنا، بہت دشوار ہے کيونکہ علي (ع) رسول اللہ صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم کے وجود کا جزء، رسول اللہ صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم کے نور کي کرن اور آپ صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم کي رسالت و نبوت کي تکميل ہيں؛ چنانچہ ان در بزرگواروں کو ايک دوسرے سے الگ نہيں کيا جاسکتا اور ايک دوسرے سے الگ کرکے متعارف نہيں کرايا جاسکتا لہذا ان کائنات کے ان دو سرداروں کو پہچاننے کے لئے ان ہي کي طرف رجوع کرنا پڑتا ہے؛ رسول اللہ صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم کو پہچاننا ہو تو علي (ع) سے پوچھنا پڑے گا اور اگر علي (ع) کو پہچاننا ہو تو رسول اللہ صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم سے رجوع کرنا پڑے گا-

يہ مقالہ اميرالمۆمنين عليہ السلام کي معرفت حاصل کرنے اور متعارف کرانے کا ارادہ رکھتا ہے پس بجا اور مناسب ہے کہ امام علي (ع) کے بارے ميں حقِّ کلام ادا کرنے کے لئے رسول اللہ صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم کے کلام سے فيض حاصل کريں...

-------


متعلقہ تحریریں:

ولايت علي عليہ السلام کي معرفت 19 (کتابيات)