• صارفین کی تعداد :
  • 1875
  • 3/23/2012
  • تاريخ :

ولايت علي بن ابي طالب ناقابل انکار1

عید غدیر خم

علي عليہ السلام کي ولايت قرآن مجيد کي متعدد آيات اور شيعہ و سني کتب ميں مروي بے شمار روايات و احاديث سے ثابت ہے-

يہاں قرآن مجيد کي ايک ہي آيت سے استناد سے اکتفا کرتے ہيں:

ولايت علي بن ابي طالب عليہ السلام کي روشني ميں

إِنَّما وَلِيُّكُمُ‏ اللَّهُ وَ رَسُولُهُ وَ الَّذينَ آمَنُوا الَّذينَ يُقيمُونَ الصَّلاةَ وَ يُۆْتُونَ الزَّكاةَ وَ هُمْ راكِعُونَ. (1) تمہارا حاکم و سر پرست بس اللہ ہے اور اس کا پيغمبر اور وہ ايمان رکھنے والے جو نماز ادا کرتے ہيں اور خيرات ديتے ہيں اس حالت ميں کہ وہ رکوع ميں ہيں-

حضرت عمار ياسر سلام اللہ عليہ کہتے ہيں: ايک مسکين علي عليہ السلام کے سامنے کھڑا ہوگيا اور مدد کي درخواست کي جبکہ آپ (ع) نماز ادا کررہے تھے اور رکوع کي حالت ميں تھے؛ علي عليہ السلام نے اپني انگشتري ہاتھ سے اتار کر سائل کو عطا کي؛ جب رسول اللہ صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم کو اس واقعے کي خبر ملي اسي وقت يہ آيت نازل ہوئي

عمّار ياسر مى‏گويد: مسكينى در مقابل على عليه السّلام در حالى كه آن حضرت در ركوع بود ايستاد و درخواست كمك كرد، على عليه السّلام انگشترى خود را از انگشت خارج كرد و به سائل بينوا عطا كرد. وقتى رسول اللَّه صلى اللَّه عليه و آله از ماجراى ايثار على عليه السّلام آگاه شد، "إِنَّما وَلِيُّكُمُ‏ اللَّهُ وَ رَسُولُهُ وَ الَّذينَ آمَنُوا..."‏، اور رسول اللہ صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم نے فرمايا: "من كنت مولاه فعلىّ مولاه، اللّهم وال من والاه و عاد من عاداه"- (2) ميں جس کا مولا ہوں يہ علي اس کے مولا ہيں خداوندا! دوست رکھ اس کو جو علي (ع) کو دوست رکھے اور عداوت رکھ اس سے جو علي (ع) سے عداوت رکھے-

-----------

مآخذ:

1- سورہ مائده آيت 55-

2- شواهد التنزيل- ترجمه روحانى، ص: 90 ناشر دارالهدي


متعلقہ تحريريں:

معراج النبي (ص) اور ولايت علي (ع) 3