• صارفین کی تعداد :
  • 1644
  • 3/23/2012
  • تاريخ :

عيد غدير سيرت اہل بيت عليہم السلام کے آئينے ميں 3

عید غدیر خم

عيد غدير سيرت اہل بيت عليہم السلام کے آئينے ميں 1

يوم الغدير کو يوم العيد ہے

بقلم: جواد محدثى

پس اللہ کي توحيد اور اس کي يکتائي کا اعتراف رسول اللہ (ص) کي نبوت کے اقرار کے بغير ناقابل قبول ہے اور دين امر الہي کي ولايت کے بغير ناقابل قبول ہے- خداوند متعال نے عيد غدير کے دن اپنے نبي (ص) پر ايسا امر نازل فرمايا جو اس کے خالص اور برگزيدہ بندوں کے بارے ميں اس کے ارادے کو نماياں کرتا ہے اور آپ (ص) کو حکم ديا کہ پيغام کا ابلاغ کريں اور بيمار دلوں کے حاملين اور منافقين کي پرواہ نہ کريں اور اللہ نے وعدہ کيا کہ آپ (ص) کي حفاظت خود ہي فرمائے گا- ---

اس کے بعد فرمايا: خدا کي رحمت ہو تم پر! اس اجتماع کے بعد اپنے گھروں کو لوٹو اور اپنے گھر والوں کو فراخي اور وسعت دو اور اپنے برادران کے ساتھ نيکي کرو اور اس نعمت پر اللہ کا شکر ادا کرو جو اس نے تمہيں عطا فرمائي ہے- ايک دوسرے کا ساتھ دو تا کہ خدا بھي تمہيں متحد کردے- ايک دوسرے سے نيکي کرو تا کہ خداوند متعال تمہاري الفت کو پائيدار کردے- خدا کي دي ہوئي نعمتوں سے ايک دوسرے کو تحفے دو جس طرح کہ خدا نے تم پر احسان کيا ہے اور اس روز ان (تحائف) کا اجر دوسري عيدوں کو ديئے جانے والے تحفوں سے کئي گنا زيادہ قرار ديا ہے- اس روز کي نيکي دولت و ثروت کو بڑھا ديتي ہے اور عمر کو طولاني کرديتي ہے- اس روز ايک دوسرے کے ساتھ محبت آميز جذبات کا اظہار اللہ کي رحمت و لطف کا سبب بنتا ہے- جہاں تک ممکن ہو اس روز اپنے وجود سے اپنے گھر والوں اور برادران کے لئے خرچ کرو اور ملاقاتوں ميں شادماني اور مسرت کا اظہار کرو»- (4)

--------

مآخذ:

4ـ مصباح المتهجد، ص 524-