• صارفین کی تعداد :
  • 1889
  • 3/22/2012
  • تاريخ :

ماہ محرم الحرام کے مراقبات 5

عاشوره

ماہ محرم الحرام کے مراقبات 1

ماہ محرم الحرام کے مراقبات 2

ماہ محرم الحرام کے مراقبات 3

ماہ محرم الحرام کے مراقبات 4

آيت اللہ ملکي سيدالشہداء عليہ السلام کے مصائب کے بارے ميں مزيد لکھتے ہيں: امام (ع) نے اپنے فرزندون اور عزيزوں کي کي يتيمي قبول کي، اپنے حرم اور خواتين، خاص طور  پر حضرت زينب سلام اللہ عليہا کي اسيري پر راضي ہوئے، اکبر و اصغر اور بھائيوں اور افراد خاندان کے سر کٹا ديئے اور تا کہ آپ (ع) کے پيروکار گمراہي اور گمراہ کرنے والے عناصر ـ  جو ہلاک اور نابود ہوگئے ہيں اور دوسروں کو بھي ہلاکت اور نابودي سے دوچار ہوگئے ہيں ـ کي پيروي سے نجات دلائيں اور اس وسيلے سے انہيں بڑے گناہوں سے باز رکھيں اور دوزخ کي آگ سے بچاديں-

چنانچہ وفاداري اور مواسات و ہمدردي کي ضرورت کے بموجب ـ جو اعلي انساني صفات ميں سے ہے ـ  آپ (ع) کے پيروکاروں پر لازم ہے کہ وہي ہديہ امام حسين عليہ السلام کي خدمت ميں پيش کريں جو امام حسين عليہ السلام نے انہيں عنايت فرمايا ہے اور اپنے آپ کو امام حسين (ع) پر قربان کريں جيسا کہ امام حسين (ع) نے اپنے آپ کو ان پر قربان کرديا ہے، اور ہاں! حتي اگر وہ ايسا کريں بھي، پھر بھي انھوں نے

مواسات کا حق ادا نہيں کيا کيونکہ امام حسين عليہ السلام کا وجود اور آپ (ع) کي ذات دوسروں کے ساتھ قابل قياس نہيں ہے؛ کيونکہ سيدالشہداء عليہ السلام پيغمبر اکرم صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم کي مانند تمام موجودات کي وجۂ تخليق ہيں اور تمام مخلوقات اور انبياء اور اللہ کے مقرب فرشتوں کے سيد و سردار ہيں اور اللہ تعالي اور رسول خدا (ص) کے محبوب ہيں-

مرحوم ملکي تبريزي رحمۃاللہ عليہ محرم کے عشرہ اول ميں شيعيانِ حسيني کے حالات بيان کرتے ہوئے لکھتے ہيں: عزادارِ حسيني کو زبان حال ميں پوري سچائي کے ساتھ کہنا چاہئے:

---------

مرحوم آيت اللہ ميرزا جواد ملکي تبريزي کي نصائح

---------

مأخذ:

اسلامي جمہوري خبر ايجنسي (ارنا)