• صارفین کی تعداد :
  • 1589
  • 3/20/2012
  • تاريخ :

عزت کي موت يا ذلت کي زندگي؟ 4

عاشوره

عزت کي موت يا ذلت کي زندگي؟ 1

عزت کي موت يا ذلت کي زندگي؟ 2

عزت کي موت يا ذلت کي زندگي؟ 3

وہ موت جو ذلت آميز زندگي سے بہتر ہے

امام (ع) نے فرمايا: ... ہم تيزي سے تمہاري مدد کو آئے؛ ليکن تم نے ہمارے حق مين اٹھنے والي تلوار ہمارے مد مقابل آ کر سونت لي اور وہ آگ جو ہم اور تم نے مشترکہ دشمن کے خلاف بھڑکائي تھي اس کا رخ تم نے ہماري جانب پلٹا ديا؛ اور تم اپنے دوستون کے خلاف دشمنوں کے ساتھ متحد ہوگئے؛ جبکہ اس (دشمن) نے نہ تو تمہارے درميان عدل و انصاف قائم کيا تھا اور نہ ہي تم کو اس سے کوئي اميد ہے-

وائے ہو تم پر! تم نے ہم کو ترک کرديا حالانکہ تلواريں ابھي نياموں ميں ہيں اور ابتدائے کار ہے اور ابھي جنگ کا فيصلہ يقيني نہيں ہوا ہے؛ ليکن تم ٹڈيوں کي مانند اس (جنگ) کي جانب دوڑے ہو اور مچھروں کي پرواز کي مانند ايک دوسرے کو اس کي جانب بلا چکے ہو-

نابودي اور ہلاکت ہو تمہارے لئے! اے امت کے غلامو اور اے امت کے بدترين گروہو! اے وہ لوگو! جنہوں نے قرآن کو کنارے لگاديا اے کلام کي تحريف کرنے والو اور گنہگاروں کے گروہو اور شيطان کے وسوسے قبول کرنے والو اور اے ابدي سنتوں کو بجھا دينے والو! کيا تم ان کي مدد کررہے ہو اور ہميں ترک کرديتے ہو؟!

خدا کي قسم! خيانت اور غداري ماضي سے تمہارے ہاں ايک روايت چلي آرہي ہے اور تمہاري جڑيں خيانت ميں پيوست ہوکر اس کے ساتھ مخلوط ہوگئي ہيں اور تمہاري بيليں خيانت کے سہارے اوپر چڑھ گئي ہيں- تم ديکھنے والوں کے لئے گلے ميں پھنسنے والي بدترين ہڈي اور غاصبوں کے لئے تر نوالہ بن گئے ہو-

اور اس کے بعد فرمايا: "ألا وإنَّ الدَّعِيَّ ابنَ الدَّعِيِّ قَد رَكَزَ بَينَ اثنَتَينِ ، بَينَ السَّلَّةِ وَالذِّلَّةِ ، وهَيهاتَ مِنّا الذِّلَّةُ ، يَأبَى اللّه ُ لَنا ذلِكَ ورَسولُهُ وَالمُۆمِنونَ ، وحُجورٌ طابَت ، وحُجورٌ طَهُرَت ، واُنوفٌ حَمِيَّةٌ ونُفوسٌ أبِيَّةٌ ، مِن أن تُۆثَرَ طاعَةُ اللِّئامِ عَلى مَصارِعِ الكِرام".

...................