• صارفین کی تعداد :
  • 1771
  • 3/20/2012
  • تاريخ :

عاشورا کے خوبصورت واقعات 14

محرم الحرام

عاشورا کے خوبصورت واقعات 10

عاشورا کے خوبصورت واقعات 11

عاشورا کے خوبصورت واقعات 12

عاشورا کے خوبصورت واقعات 13

بقلم: حجۃالاسلام سيد جواد حسيني

زہير بن قين نے اس کے بعد اپني زوجہ کو سفر کے لئے کھانے پينے کي اشياء اور کچھ مال ديا اور اور اپنے عموزادگان سے کہا کہ ان کي زوجہ کو منزل مقصود تک پہنچاديں-

زہير کي بيوي اٹھيں اور رو رو کر ان سے وداع کيا اور کہا: خدا تمہارا يار و مددگار ہو اور تمہارا سفر بخير فرمائے اور ہاں! روز آخرت امام حسين (ع) کے نانا کي خدمت ميں ميري جانفشاني کا ذکر بھي کرنا- (22)

زہير بن قين نے اپني زوجہ سے وداع کرنے کے بعد اپنے ساتھ آنے والے افراد سے کہا: "تم ميں سے جو بھي ميرے ساتھ آنا چاہے آجائے ورنہ يہ ہماري آخري ملاقات ہے! اور اس کے بعد ايک حديث نقل کرتے ہوئے کہا: ہم "بَلَنجَر" (23) کے شہر ميں لڑ رہے تھے اور ہميں اللہ نےفتح و نصرت سے نوازا ہور ہميں مال غنيمت بھي ملا- سلمان باہلي (يا بروايت ديگر سلمان فارسي) نے کہا: کيا تم اس فتح و کاميابي اور غنائم سے خوش ہو؟ ہم مثبت جواب ديا تو انھوں نے کہا: جب آل محمد (ص) کے جوانوں کے سردار کے حضور کر پالوگے تو ان کے ہمراہ لڑنے اور ان کي مدد کرنے اور --- جو تمہارے نصيب ہوگي، تو تم کو زيادہ خوش ہونا چاہئے اور ميں اسي وقت تم کو خدا کے سپرد کرتا ہوں"- (24) يہاں تک کئي امور نے زہير بن قين کي توبہ کو خوبصورت کرديا ہے؛ پہلي بات يہ کہ زہير عثماني تھے اور مکمل طور 180 درجے پلٹ کر سو فيصد حسيني اور کربلائي ہوگئے؛ دوسري بات يہ کہ زہير نے مال و دولت، دوستوں اور ساتھيوں نيز خانداني زندگي اور بيوي بچوں سے چشم پوشي کي اور پھر وہ سفر حج سے آرہے تھے اور اہل خاندان سے ملنے کے سخت مشتاق تھے وہ انہيں حج سے لائے ہوئے تجفے تحائف دينا چاہتے تھے ليکن دعوت پر لبيک کہہ گئے-

........

مآخذ:

22- اللهوف، ص 30-

23- "بَلَنجَر" بفتح باء و لام و سکون نون و فتح جيم، ايک شہر ہے جو بحيرہ خزر (Caspian Sea)  سواحل پر واقع ہے- "مراصد الاطلاع"، ج 1، ص 220، "قصۂ هجرت"، ص 179-

24- اثبات الهداة، حرّ عاملي، ج 2، ص 588، دلائل الامامه، طبري، ص 74-