• صارفین کی تعداد :
  • 1907
  • 3/19/2012
  • تاريخ :

عاشورا کے خوبصورت واقعات 9

محرم الحرام

عاشورا کے خوبصورت واقعات 5

عاشورا کے خوبصورت واقعات 6

عاشورا کے خوبصورت واقعات 7

عاشورا کے خوبصورت واقعات 8

بقلم: حجۃالاسلام سيد جواد حسيني

اردو ترجمہ:

فرمايا اے قوم! جو ہماري حمايت کے لئے تيار نہيں

وہ اپنا سر لے کر ہماري کربلا کو چھوڑ دے

جو جسم خواري اور مشقت کے لئے نہ دے سکے وار اپنا سر ترک نہ کرسکے

وہ ہماري خلوت سرا ميں قدم رکھنے کي اہليت نہيں رکھتا

جو عشق کے دسترخوان کے لئے منہ ہاتھ نہ دھوئےاس کو

ہمارے کبريا کے حرم کا طواف ميسر نہيں آتا

يہ ميدان لومڑيوں اور سوروں کي جلوہ گاہ نہيں ہے

ہمارے اوپر آنے والي آزمائش کا صحرا شير افگن ہے

جاہ و اقتدار کے طالب ہماري اس بزم کے ہمراز نہيں ہيں

دو جہانوں سے بيگانہ ہونا چاہئے ہمارے آشناğ کو

واپس چلا جائے وہ جو ملک و حکومت کے لئے آيا ہے

حتي ہماري محفل کا گدا بھي شاہي تاج کے سامنے سر نہيں بڑھايا کرتا

ہميں مزيد ملک و سلطنت کي کوئي خواہش نہيں ہے

کيونکہ يہ دنيا ہماري ہما کي شوکت کے لائق ہي نہيں ہے

لوٹ گيا ہر وہ شخص جو تير و سناں کي تاب نہيں رکھتا تھا

کيونکہ شاہِ تشنہ کا شمر و سنان سے بھي کوئي سروکار نہ تھا

خوبصورت ترين توبہ

دنيا ميں تائبيں بہت گذرے ہيں اور بعد ميں ہونگے ليکن کوئي بھي توبہ زہير بن قين اور حر بن يزيد رياحي کي توبہ جيسي نہ ہوئي-

1- حر بن يزيد رياحي

يکشنبہ (اتوار) 27 ذوالجۃالحرام سنہ 60 ہجري کو امام حسين (ع) کربلا جاتے ہوئے " حُسَم" نامي منزل پر پہنچے- حر بن يزيد رياحي ظہر کے وقت ايک ہزار  کے لشکر کے ساتھ اسي مقام پر پہنچا اور امام حسين (ع) کے آمنے سامنے کھڑا ہوگيا- امام (ع) نے حکم ديا کہ حر کے سپاہيوں اور گھوڑوں کو سيراب کيا جائے گو کہ حر آپ (ع) کا راستہ روکنے کے لئے آيا تھا- بہرحال يہي حر جو امام (ع) کا سدِّ راہ بن گيا تھا نہايت خوبصورت انداز ميں توبہ کرکے راہِ حسين (ع) کے اولين شہيد کا لقب پا گيا-

--------