• صارفین کی تعداد :
  • 3705
  • 6/12/2012
  • تاريخ :

اسلامي بيداري کي تحريک  کي خصوصيات

اسلامی بیداری

انقلاب اسلامي ايران کے  اسلامي بيداري پر اثرات اور  نمونے

بيداري يا اسلامي احيا  ديني اصلاح کي ايک قسم  ہے - البتہ ايسي اصلاح نہيں جو مغربي دنيا ميں وقوع پذير ہوئي - مغربي دنيا   ميں ديني اصلاح اس طرح سے ہوئي ہے کہ معاشرہ مذھبي نہيں رہا بلکہ شخصي فائدہ کے ليۓ اسے تبديل کر ديا گيا ہے - ايسي صورت ميں دين انساني زندگيوں سے نکل جاتا ہے -

اسلامي بيداري  و احيا کا مطلب  دين اور اس کے بتاۓ ہوۓ طريقوں کے اندر رہ کر انسان کو زندگي اور معاشرت بخشنا ہے - اس وجہ سے ضروري ہے کہ دين کے چہرے سے گرد ہٹائي جاۓ تاکہ  سيرت دين ظاہر ہو -  ايسا کرنے سے انسان کي زندگي ميں  دين پھر سے لوٹ آۓ گا - 1

اسلامي بيداري کي يہ تحريکيں تاريخ کو بھي يہ پيغام دے رہي ہيں کہ ہم دوبارہ اس زندگي کي طرف لوٹ آۓ ہيں جس  زندگي ميں دين کي  جھلک ہو گي اور ايسے معاشرے کي ابتدا کرنے جا رہے ہيں جو خالص مذھب کي بنياد پر ہو گا - يہ احساس اور خود آگاہي دو حالتوں کا مرکب ہے ايک  حالت شرمندگي کي صورت ميں جبکہ دوسري پھر سے  قابل ارزش زندگي کي طرف لوٹ آنے کا عزم ہے -

شرمندگي  اس عزت کے مقابلے ميں ہے کہ مسلمان ماضي ميں جس کے حامل تھے مگر آج ان کے  پاس وہ   جال و جلال باقي نہيں رہا ہے  اور  اسلام کي طرف لوٹ آنے  سے مراد يہ ہے کہ ہماري موجودہ پسماندگي حقيقت ميں اسلام سے دوري کا نتيجہ ہے - اگر ہم  يہ چاہيں کہ شرمندگي اور لوٹ آنے کے عناصر کو ايک عبارت ميں جمع کر ديں تو ہم يوں کہيں گے کہ اسلامي بيداري کا پيغام اور مطلب يہ ہے کہ ہم مکمل طور پر اسلام ميں داخل ہو جائيں تاکہ کھوۓ ہوۓ وقار کو پھر سے پا ليں -  اسلام کي طرف لوٹ آنے کا مطلب يہ بھي ہے کہ  ہم اسلام سے بے توجہ رہنے پر توبہ کريں يا  اپنے اندر پائي جانے والي کوتاہيوں پر قابو پاتے ہوۓ ان کا تدارک کريں - ہم اپنے عقائد ،اخلاق اور  معاشرتي اعمال کو درست کريں اور  آخري چند صديوں  کي کوتاہيوں  کو ٹھيک کرنے کے ليۓ کوشش کريں -

واپس آنے کا مقصد يہ ہے کہ پور ے اخلاص کے ساتھ اسلامي اور انساني معاشرتي تجربات کو بروۓ کار لاتے ہوۓ ايک جديد اسلامي تمدن کو تشکيل ديں جس ميں معنوي عقل ، اخلاق کے ساتھ قدرت ، قابل ارزش دانش اور باعمل علم  يکجا ہو -  (2)

تحرير: سيد اسد الله ارسلان


متعلقہ تحريريں:

خرمشہر کي فتح ، سامراجي طاقتوں کي شکست کي علامت

ايران کے اسلامي انقلاب کے خلاف ہر سازش ناکامي ہو گي (15)

ايران کے اسلامي انقلاب کے خلاف ہر سازش ناکامي ہو گي (14)