• صارفین کی تعداد :
  • 4364
  • 6/8/2012
  • تاريخ :

استاد عبدالباسط کے حالات زندگي ان کي اپني زباني

استاد عبدالباسط

مندرجہ ذيل متن   استاد عبدالباسط سے کيے گۓ ايک انٹرويو  سے اقتباس ہے - وہ اپنے حالات زندگي کے بارے ميں کہتے ہيں کہ ميرا نام عبدالباسط محمد عبدالصمد  ہے اور ميرا تعلق  مصر کے جنوب ميں صوبہ قنا کے ايک مقام  ارمنت سے ہے - يہ علاقہ پہلے  اتنا مشہور نہيں تھا مگر اب اس نے ايک شہر کي حيثيت اختيار کر لي ہے - اس شہر کا  مصر کے دارلحکومت قاھرہ سے فاصلہ کوئي 700 کلوميٹر کے قريب ہے -

 ميري تاريخ پيدائش 1349 ہجري قمري ہے  - ميں نے  دس سال کي عمر ميں قرآن پاک حفظ کر ليا - مجھے قرآن سے بےحد زيادہ محبت تھي اور ہميشہ خدا سے يہ دعا کيا کرتا تھا کہ مجھے ايک معروف قاري بنا دے - اس دور ميں ہمارے گھروں اور اطراف ميں ريڈيو موجود نہ تھے  ، صرف بعض قھوہ خانوں ميں ريڈيو ہوتے تھے - ميں قرآت سننے کے ليۓ لمبا سفر پيدل ہي طے کيا کرتا تھا -

اس دور کے دو مشہور قاري جو ريڈيو پر  تلاوت کيا کرتے تھے وہ شيخ رفعت اور شيخ شعشاعي  تھے -  شيخ رفعت ھفتے ميں دو بار  سوموار اور جمعہ کے دن تلاوت کيا کرتے تھے اور ان دونوں مواقع پر شيخ رفعت کي آواز سننے کے ليۓ ميں تين کلوميٹر کا فاصلہ طے کرکے پيدل جايا کرتا تھا - اس کے علاوہ دوسرے قاري حضرات سے مستفيد ہونے کے ليۓ رات کے جلسوں ميں شرکت کيا کرتا تھا - ميں نے اپنے  علاقے کے مکتب خانے ميں ہي قرآ ن پاک حفظ کيا - اس دور ميں ہمارا ديہات شہر ميں تبديل نہيں  ہوا تھا -

ميں نے اپنے والد محترم سے بات کي کہ ميري خواہش ہے کہ علم قرآت کو سيکھوں اور ملک کا ايک معروف قاري بنوں - ميرے والد نے جب ميري يہ بات سني تو ميري حوصلہ افزائي کي - ميرے بڑے بھائي الازھر يونيورسٹي ميں گۓ  اور انہوں نے دوسرے علوم کي تعليم حاصل کي -

تحریر: سید اسد الله ارسلان