• صارفین کی تعداد :
  • 542
  • 1/20/2013
  • تاريخ :

دہشت گردي کي اس کاروائي کي منصوبہ بندي کرنے والوں اور ملوث افراد کو کيفر کردار تک پہنچائيں گے

رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے ايران کے جوان سائنسداں شہيد مصطفي احمدي روشن کي شہادت پر تعزيتي پيغام ارسال کرتے ہوئے فرمايا: مجرمانہ فعل کي منصوبہ بندي اور اس ميں ملوث افراد کو تلاش کرکے کيفر کردار تک پہنچائيں گے-

ابنا: رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے ايران کے جوان سائنسداں شہيد مصطفي احمدي روشن کي شہادت پر تعزيتي پيغام ارسال کرتے ہوئے فرمايا: ايراني قوم تسلط پسند طاقتوں اور سامراجي نظام کي مرضي کے برخلاف پوري طاقت، قوت  اور قدرت کے ساتھ ترقي و پيشرفت کے راستے پر گامزن رہے گي ، اوراس مجرمانہ فعل کي منصوبہ بندي اور اس  ميں ملوث افراد کو تلاش کرکے کيفر کردار تک پہنچائيں گے-

رہبر معظم انقلاب اسلامي کے پيغام کا متن حسب ذيل ہے:

 بسم اللہ الرحمن الرحيم

جوان ، ممتاز اور ماہرسائنسداں شہيد مصطفي احمدي روشن کي شہادت سے علم و دانش کے دوستداروں اور اسلامي جمہوريہ ايران کي پيشرفت و ترقي  کا پختہ عہد رکھنے والوں کے دل پر غم کي ايک اور چوٹ لگي ہے-ہم سب اس  مظلوم ، ممتاز اور سرافراز جوان کے والدين ، ہمسر اور فرزند کے ہمراہ اس کے غم ميں شريک ہيں-

اس بزدلانہ قتل کا منصوبہ  بنانے اوراس کا ارتکاب کرنے والے کبھي بھي اپنے اس سفاک،شرمناک ، پليد اور مجرمانہ فعل کا اعتراف کرنے کي ہمت نہيں کريں گے وہ  بين الاقوامي سطح پر ديگر حکومتي جرائم کي طرح اس کي ذمہ داري بھي ہر گز قبول نہيں کريں گے- سي آئي اے اور موساد کے منصوبے اور تعاون کے ساتھ يہ قتل انجام ديا گيا ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ايران کي مؤمن قوم اور اسلامي جمہوريہ ايران کي ترقي و پيشرفت کو روکنے کے سلسلے ميں امريکي اور صہيوني سرپرستي ميں عالمي سامراجي طاقتيں  اپنے شوم منصوبوں ميں بالکل ناکام ہوچکي ہيں اوراسي لئے اب انھوں نے سائنسدانوں کو قتل کرنے کے لئےدہشت گردانہ کارروائيوں کا سہارا ليا ہے-

دشمن کواپنے اس مجرمانہ اور پليدعمل ميں بھي شکست و ناکامي کا سامنا کرنے پڑےگا اور وہ اپنے شرپسند اور پليد مقاصد تک پہنچنے ميں ناکام ہوجائے گا- شہيد مصطفي جيسے غيور اور مؤمن جوانوں کي ہمت کي بدولت علم ،سائنس اور ٹيکنالوجي کے ميدان ميں پيشرفت سرعت اور برق رفتاري کے ساتھ جاري رہےگي ، آج ايران کي سائنسي ترقي کسي شخص اور فرد سے وابستہ نہيں ہے کيونکہ يہ ترقي قوم کي تاريخي تحريک اور پختہ  عزم پراستوار ہے-

ہم تسلط پسند طاقتوں اور سامراجي نظام کي مرضي کے برخلاف پوري طاقت، قوت  اور قدرت کے ساتھ ترقي و پيشرفت کے راستے پر گامزن رہيں گے- اور ہم اپني عظيم قوم کي رشک آور ترقي و پيشرفت کو دشمنوں اور معاند طاقتوں کے رخ پر مليں گے ، البتہ اس مجرمانہ فعل کي منصوبہ بندي اور اس  ميں ملوث افراد کو تلاش کرکے کيفر کردار تک پہنچائيں گے-

ميں اس عزيز کي شہادت کو اس کے والدين، ہمسر، فرزند ، ملک کي يونيورسٹيوں  سے منسلک علمي شخصيات ، علم و دانش سے دوستي رکھنے والے اور وسيع علمي تحريک سے عہد کرنے والے تمام افرادکو مبارک باد اور تعزيت پيش کرتا ہوں اور اللہ تعالي کي بارگآہ سے ان کے لئے صبر و تحمل اور اس عزيز شہيد کے لئے بلندي درجات طلب کرتا ہوں اور شہيد علي محمدي ، شہيد شہرياري اور شہيد رضائي نژاد کو خراج تحسين پيش کرتا ہوں -

سيد علي خامنہ اي