• صارفین کی تعداد :
  • 756
  • 3/19/2012
  • تاريخ :

ايران فوجي صنعتوں ميں خود کفيل

ایران فوجی صنعتوں میں خود کفیل

اسلامي جمہوريہ ايران کے سينئر فوجي کمانڈر بريگيڈير جنرل حسين ولي وند نے کہا ہےکہ ايران دوست ملکوں کو اپنے ماہرين کے تيار کئے ہوئے فوجي سازو سامان اور ٹکنالوجي فروخت کرنے کو تيار ہے-

ابنا: جنرل حسين ولي وند نے ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ايراني فوج کي کمانڈ اور جنرل اسٹاف کالج کي ايک اہم ترين کا ميابي يہ ہے کہ اس کےماہرين نے فوجي اور ٹيکٹيکل سائنس پر دسترسي حاصل کرلي ہے - انہوں نے کہا آج ہمارے اس کالج ميں جو تعليم دي جاتي ہے وہ مغربي کتابوں سے نہيں بلکہ خود ہماري تيار کردہ کتابوں سے انجام پاتي ہے-

انہوں نے کہا کہ ہم نے آٹھ سالہ دفاع مقدس اور ديگر جنگوں سے گذشتہ تين دھائيوں ميں جو تجربے حاصل کئے ہيں اسي پر اپنا فوجي نصاب تيار کيا ہے - بريگيڈير جنرل ولي وند نے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران نے فوجي صنعتوں ميں بے پناہ ترقي کي ہے اور ضروري ساز سامان نيز ڈيفنس سسٹم بنانے ميں خود کفيل ہوگيا ہے- انہوں نے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران نے ديگر ملکوں بالخصوص اپنے ہمسايہ ملکوں کو يہ اطمينان دلا يا ہے کہ ايران کي فوجي ترقي سے انہيں کوئي خطرہ لاحق نہيں ہے بلکہ ہماري يہ ترقي محض دفاعي نوعيت کي ہے-