• صارفین کی تعداد :
  • 3032
  • 3/17/2012
  • تاريخ :

ايران کے اسلامي انقلاب کے خلاف ہر سازش ناکامي ہو گي (9)

ایران کا پرچم

گذشتہ تيس برسوں کے واقعات کا تجزيہ کر کے يہ کہا جا سکتا ہے کہ اسلامي انقلاب کي مخالفت ميں صرف دشمن کي روشوں ميں تبديلي آئي ہے ورنہ ان کا ھدف ايک ہي ہے اور وہ اسلامي حکومت کو گرانا کر دنيا ميں اسلام پسندي اور اسلامي بيداري کو روکنا ہے- دسويں صدارتي انتخابات کے بعد کے واقعات ميں اسي سازش کو واضح طور پر ديکھا جا سکتا ہے اور يہ سازش بڑي مہارت سے تيار کي گئي تھي اور اس کا مقصد ملت ايران کو ماضي کي طرف لوٹانا تھا-مجموعي طور سے کہا جا سکتا ہے کہ امريکہ اور برطانيہ ايران کے خلاف دو ھدف رکھتے ہيں-پہلا ھدف يہ کہ ايران کے اطراف کے ملکوں ميں فوجي موجودگي کے سہارے ايران کا فوجي محاصرہ کرنا اور دوسرا ھدف يہ کہ ايران کے اندر شورشيں اور بلوے پھيلا کر نيز ذرايع ابلاغ کے سہارے ايران ميں رنگين انقلاب لانا،تا کہ مذھبي حکومت ختم کي جا سکے-سامراج نے ايران ميں نرم جنگ کے تحت اسلامي حکومت کو گرانے کي جو سازش کي تھي اسے پوري طرح شکست ہوئي ہے- بظاہر ايسا لگتا ہےکہ ايران کے دشمنون کو جس چيز نے اميد بخشي تھي وہ يوکرائن اور جارجيا جيسے ملکوں ميں رنگين انقلابوں کي کاميابي تھي وہ يہ سوچ رہےتھے کہ ايران ميں بھي ان کا حمايت يافتہ رنگين انقلاب کامياب ہو جائے گا-ليکن ايسا نہيں ہوا،کيونکہ ايران کي قوم ايک بيدار اور ہوشيار قوم ہے اور سب سے بڑي بات يہ ہے کہ وہ ايک ايسے رہبر کي پيرو ہے جسے ولي فقيہ کہا جاتا ہے جس کا رابطہ مبداء ہستي سے ہوتا ہے-ملت ايران نے تين دھائيوں کے تجربے سے يہ سيکھا ہے کہ دشمن کي سازشوں سے غفلت نہيں برتني چاہيے-ملت ايران کا خيال ہے کہ دشمن کا دباو اور سازشيں ملت ايران کے برحق ہونے کي دليل ہيں کيونکہ جب تک وہ اپنے برحق مطالبات پر ڈٹي رہے گي اسے سامراج کي مخالفت کا سامنا رہے گا اور اس کے اسلامي انقلاب اور اسلامي نظام کے خلاف سازشيں جاري رہيں گي-

 

شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان


متعلقہ تحريريں:

ايران کے اسلامي انقلاب کے خلاف ہر سازش ناکامي ہو گي (5)