• صارفین کی تعداد :
  • 2876
  • 3/17/2012
  • تاريخ :

ايران کے اسلامي انقلاب کے خلاف ہر سازش ناکامي ہو گي (6)

ایران

اس اسلامي بيداري نے ترکي جيسي جديد اور لبرل رياست پر بھي اپنے اثرات مرتب کيے ہيں اور آج ترکي رجب طيب اردگان کي قيادت ميں ايک جديد اور معتدل اسلامي رياست کي جانب بڑھتا چلا جا رہا ہے جو نہ صرف فلسطيني بھائيوں کا حمايتي ہے اور اسرائيل کو نہتے مسلمانوں پر ظلم سے باز رہنے کي بار بار تائيد کر رہا ہے بلکہ مصر ،تيونس، الجزائر، بحرين اردن اور يمن کے مسلمانوں کي اسلامي بيداري پر بھي خوشي کا اظہار کيا ہے -

اسي اسلامي بيداري کے بارے ايران کے سپريم ليڈر حضرت آيت اللہ العظمٰي سيد علي خامنہ اي نے امام حسين عليہ السلام دفاعي يونيورسٹي ميں کيڈٹس کي پاسنگ آۆٹ کي تقريب سے خطاب کرتے ہوئے فرمايا : مشرق وسطٰي کے انتہائي حساس علاقے ميں شيطان بزرگ امريکہ کي پاليسيوں کي شکست اور علاقے کي اٹھ کھڑي ہونے والي قوموں کے اندر اسلامي نعرے نويد بخش ہيں، جو احيائے ملت ايران کے لئے بعض الٰہي وعدوں کے ايفاء کي علامت ہے اور اس راستے پر ثابت قدمي سے نصرت الہي کا وعدہ مکمل طور پر پورا ہو گا -

اسلام ايک ايسے انقلاب کا نام ہے جس کا آغاز عرب کے صحرا سے ہوتا ہوا کرب و بلا کي خاک پر پوري آب و تاب سے انساني افق پر طلوع ہوا اور اس کے ثمرات ايران سے ہوتے ہوئے تيونس، مصر، بحرين، اردن، يمن اور ليبيا سميت ديگر مشرق وسطٰي اور شمالي افريقہ کي رياستوں پر مرتب ہوئے - يہ اسي انقلاب اسلامي ہي کي بدولت ہے کہ مغرب کي نئي نسل بھي بہت تيزي سے لادينيت اور رہبانيت کے نظريات سے بد دل ہو کر سکون اور طمانيت حاصل کرنے کے ليے دائرہ اسلام ميں داخل ہو رہي ہے، جو کہ يقناً خوش آئند ہے مگر يہ عظيم انقلاب يورپي اور مغربي سامراجيت کو بري طرح سے کھٹک رہا ہے - يہي وجہ ہے کہ استعمار مسلمانوں ميں انتشار اور بدنظمي پھيلا کر اپني نوجوان نسل کے اذہان ميں اسلام کے خلاف نفرت پيدا کر رہا ہے - اب يہ ہم مسلمانوں کي ذمہ داري ہے کہ ہم اسلامي انقلاب کو اپنے اعمال سے پوري دنيا پر آشکار کريں اور کربلا کے اصل مقصد کو تمام ذاتي مفادات اور تعصب سے بالاتر ہو کر زندہ رکھنے ميں اپنا کردار ادا کريں-

شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان


متعلقہ تحريريں:

ايران کے اسلامي انقلاب کے خلاف ہر سازش ناکامي ہو گي (2)