• صارفین کی تعداد :
  • 1540
  • 3/17/2012
  • تاريخ :

عاشوراء کي عظمت کے اسباب (7)

عاشوره

غلام رضا گلي زوارہ

خليفہ دوئم روئے اور کہا: آپ سچ کہہ رہے ہيں يہ منبر آپ کے باپ کا ہے ميرے باپ کا نہيں ہے- چونکہ بعض لوگ اس مجلس ميں تھے جو سمجھ رہے تھے کہ امام حسين (ع) نے لڑکپن کي عمر ميں اپنے والد اميرالمۆمنين (ع) کے کہنے يہ اعتراض کيا ہے اور يہ صورت حال خطرناک ہوسکتي ہے، لہذا اميرالمۆمنين (ع) جو مجلس ميں حاضر تھے، اٹھے اور فرمايا: خدا کي قسم! ميرے بيٹے نے  ميرے کہنے پر اعتراض نہيں کيا- خليفہ نے کہا: خدا کي قسم يا اباالحسن! ميں آپ کے بيٹے کے اعتراض کے حوالے سے آپ پر الزام نہيں لگاتا؛ ميں حسين (ع) کو جانتا ہوں جو ممتاز شخصيت اور مستقل ارادے کے مالک ہيں اور ان کي يہ بات ان کے اپنے تفکر کا نتيجہ ہے- (20)

* حسنين کريمين (ع) سے رسول اللہ کي محبت عظمتوں کا بيج

امام حسن اور امام حسين (ع) رسول اللہ (ص) کي توجہ کا مرکز و محور تھے اور ان دو کي نسبت رسول اللہ (ص) کا اشتياق اس بات کا سبب بنا ہوا تھا کہ تمام اصحاب النبي (ص) بھي ان دو بزرگواروں کي تکريم و تعظيم کيا کرتے تھے اور سب ان دونوں سے محبت کرتے تھے- (21) ظاہر ہے کہ انسانوں کے لئے اللہ کے آخري سفير ديکھ رہے تھے کہ آپ (ص) کے وجود کے ابلتے چشمے سے ايک دريا ان دو بزرگواروں کے وحود ميں جاري ہے جس کي وجہ سے ان دو سے اس طرح محبت کا اظہار فرمايا کرتے تھے اور عميق ترين اور شديدترين جذبات ان پر نثار فرمايا کرتے تھے- وہ پيغمبر الہي اپني باطني بصارت و بصيرت اور زمان و مکان کے ماوراء، ايسے حقائق کا مشاہدہ کررہے تھے اور چشم دل سے ديکھ رہے تھے کہ آپ کے يہ فرزند اسلام اور مسلمين کي عزت و عظمت لوٹانے کي راہ ميں جانبازي کريں گے-  اہل سنت کے ساٹھ علمائے دين نے مختصر سے اختلاف کے ساتھ رسول اللہ (ص) سے نقل کيا ہے کا آپ (ص) نے فرمايا: "حسين مني و انا من حسين"- (22)

........

مآخذ:

20- کودک از نظر وراثت و تربيت، محمد تقي فلسفي، ج 2، ص 97-

21- مجموعه ورام، ورام بن ابي فراس، ج 2،ص 88-

22- سارے اصحاب نے رسول اللہ (ص) کو حسنين کريمين (ص) سے والہانہ محبت کرتے ديکھا تھا اور شايد رسول اللہ کي جانب سے ان سے محبت کا اعلانيہ اور مسلسل اظہار ايک قسم کا اتمام حجت بھي تھا تا کہ امام حسن (ع) کے مقابلے ميں معاويہ کي خدمت کرنے والے صحابي اور کربلا کے ميدان امام حسين (ع) کے مقابلے ميں آنے والے صحابي يا صحابي زادے يہ بہانہ نہ لاسکيں کہ انہيں ان دو بزرگواروں کي عظمت و حقانيت کا علم نہيں ہے- مترجم-

تحرير : ف ح مهدوي

پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان


متعلقہ تحريريں:

عاشوراء کي عظمت کے اسباب (3)