• صارفین کی تعداد :
  • 1754
  • 3/17/2012
  • تاريخ :

زيارت سيدالشہداء (ع) کے آثار و برکات 10

محرم الحرام

16- زيارت امام حسين  (ع) سعادت ہے امام صادق عليہ السلام نے عبدالملک خثعمي سے مخاطب ہوکر فرمايا: "حسين بن علي عليہ السلام کي زيارت ترک مت کرنا اور اپنے دوستوں کو بھي زيارت حسين عليہ السلام کا امر کيا کرنا تا کہ خداوند تمہاري عمر ميں اضآفہ فرمايئے اور تمہارے رزق کو بيشي اور افزوني عنايت فرمائے ؛ خداوند متعال تمہاري زندگي کو سعادت قرار ديے گا اور سعاتمند ہوکر ہي مرو گے اور وہ تمہيں سعادتمندوں کے ژمرے ميں ثبت فرمائے گآ"-  (20)

17- عاشورا کے روز زيارت امام حسين (ع) کي تأثير امام صادق عليہ السلام نے فرمايا: "جو شخص عاشورا کے روز قبر حسين عليہ السلام کي زيارت کرے وہ اس شخص کي مانند ہے جو امام حسين عليہ السلام کي آنکھوں کے سامنے [آپ عليہ السلام کے رکاب ميں ہي]  اپنے خون ميں تڑپا ہو"-  (21)

18- زيارت قبر حسين اور رسول اللہ و علي و فاطمہ (ع) کي مجاورت امام صادق عليہ السلام نے فرمايا: "جو ي کوئي پيغمبر اکرم  (ص)، اميرالمۆمنين عليہ السلام اور سيدہ فاطمہ سلام اللہ عليہا کي مجاورت اور پڑوس ميں رہنا پسند کرتا ہے اس کو حسين بن علي عليہ السلام کي زيارت ترک نہيں کرني چاہئے- (22)

19- قبر حسين (ع) کي زيارت کي تأثير قيامت ميں امام صادق عليہ السلام نے فرمايا: "قيامت کے روز کوئي بھي نہيں ايسا نہ ہوگا جو يہ کہتا ہوا نہ سنا اور ديکھا چائے کہ "کاش ميں بھي امام حسين عليہ السلام کے زائرين ميں سے ہوتا؛ کيونکہ وہ وہاں ديکھتے ہيں يہ زائرين امام حسين عليلہ السلام کے ساتھ ـ‌ اللہ کے نزديک اپنے مقاہم اور درجے کے باعث ـ کيسا سلوک روا رکھا جاتا ہے"- (23)

نيز امام جعقر صادق عليہ السلام نے فرمايا: "جو بھي روز قيامت نور کے دسترخوانوں پر بيٹھنا پسند کرتا ہے پس اس کو امام حسين عليہ السلام کے زائرين ميں سے ہونا چاہئے"- (24)

-----------

مآخذ:

20- كامل الزيارات، ابن قولويہ، ص 292-

21- وسائل الشيعۃ، شيخ حر عاملى، ج 10 ص 331-

22- وسائل الشيعۃ، شيخ حر عاملى، ج 10 ص 230-

23- وسائل الشيعۃ، شيخ حر عاملى، ج 10 ص 330-

24- وسائل الشيعۃ، شيخ حر عاملى، ج 10 ص 331-

تحرير : ف ح مهدوي

پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان


متعلقہ تحريريں:

زيارت سيدالشہداء (ع) کے آثار و برکات 6