• صارفین کی تعداد :
  • 1860
  • 3/17/2012
  • تاريخ :

زيارت سيدالشہداء (ع) کے آثار و برکات 9

محرم الحرام

13- زائر حسين عليہ السلام رحمت الہي ميں غوطہ زن امام صادق عليہ السلام سے پوچھا گيا: قبر حسين عليہ السلام کي زيارت کا ثواب کس قدر ہے اس شخص کے لئے جو کبر و غرور سے پاک ہو؟

امام صادق عليہ السلام نے فرمايا:  "اس کے لئے ايک ہزار عمرے اور ايک ہزار مقبول حج لکھے جاتے ہيں اگر وہ شقي اور بد بخت ہو تو سعيد اور خوشبخت لکھا جائے گا اور پيوستہ رحمت الہي ميں غوطہ زن رہے گا- (16)

14- زائر حسين (ع) کے لئے معصومين (ع) کي دعا معاويۃ ابن وہب امام صادق عليہ السلام سے نقل کرتے ہيں کہ آپ نے فرمايا: "اے معاويہ! قبر امام حسين عليہ السلام کو خوف کے مارے ترک مت کرنا کيونکہ جو بھي اس کو ترک کرے اس قدر حسرت سے دوچار ہوجائے گا کہ وہ آرزو کرے گا کہ "کاش ميري قبر قبر امام حسين عليہ السلام کے قريب ہو!؛ کيا تم پسند نہيں کرتے ہو کہ ايسے لوگوں کے زمرے ميں شمار کئے جاۆ جن کے لئے رسول اللہ، اميرالمۆمنين، سيدہ عالمين حضرت فاطمہ اور جسن و حسين عليہم السلام، دعا کيا کرتے ہيں؟(17)

نيز امام صادق عليہ السلام نے فرمايا: حضرت فاطمہ بنت محمد (ص) اپنے فرزند حسين عليہ السلام کي قبر کے زائرين کے پاس تشريف لاتي ہيں اور ان کے گناہوں کے لئے مغفرت و بخشش طلب کرتي ہيں- (18)

15- اللہ کي تجلي امام صادق عليہ السلام نے فرمايا: بے شک خداوند تبارک و تعالي عرفات والوں سے قبل قبر حسين عليہ السلام کے زائرين کو جلوہ دکھائے گا اور تجلي فرمائے گا؛ ان کي حاجتيں پوري کرے گا، ان کے گناہ بخش دے گا اور ان کي درخواستيں قبول و منظور فرمائے گا اور اس کے اہل عرفات والوں کي طرف توجہ فرمائے گا اور ان کے سلسلے ميں بھي ايسا ہي کرے گا"- (19)

------------

مآخذ:

16- وسائل الشيعۃ، شيخ حر عاملى، ج 10 ص 324-

17- كامل الزيارات، ابن قولويہ، ص 126-

18- كامل الزيارات، ابن قولويہ، ص 231-

19- كامل الزيارات، ابن قولويہ، ص 309-

تحرير : ف ح مهدوي

پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان


متعلقہ تحريريں:

زيارت سيدالشہداء (ع) کے آثار و برکات 5