• صارفین کی تعداد :
  • 1465
  • 3/17/2012
  • تاريخ :

زيارت سيدالشہداء (ع) کے آثار و برکات 8

محرم الحرام

 10- زيارت امام حسين عليہ السلام زيادہ خير و بركت امام صادق عليہ السلام نے فرمايا: "اگر لوگوں کو معلوم ہوتا کہ حضرت امام حسين عليہ السلام کي زيارت ميں کتني خير و برکت ہے تو وہ ان کي زيارت کے لئے ايک دوسرے کے ساتھ لڑ پڑتے اور قتل و مقاتلہ کرتے اور بے شک امام حسين عليہ السلام کي زيارت کي غرض سے اپني املاک و امول بيچ ڈالتے- (12)

امام محمد باقر عليہ السلام کا ارشاد ہے کہ "اگر لوگوں کو معلوم ہوتا کہ کہ قبر حسين عليہ السلام کي زيارت کا اجر و ثواب کيا پے تو يقيناً وہ زيارت کے شوق سے جان دے جاتے اور مر جاتے اور حسرت کي شدت سے ان کي سانس رک کر بند ہوجاتي"- (13)

11- زيارت حسين عليہ السلام حج بيت اللہ کے برابر عبدالله بن عبيد انبارى کہتے ہيں: ميں نے امام صادق عليہ السلام کي خدمت ميں عرض کيا: ميں قربان ہوجاğ آپ پر! ميرے لئے ہر سال سفر حج کے اسباب و وسائل فراہم نہيں ہوتے-

امام صادق عليہ السلام نے فرمايا: جب حج جانے کا قصد کرو اور حج مشرف ہونے کے اسباب ميسر نہ آئيں تو قبر حسين عليہ السلام کي زيارت کے لئے جاۆ کہ اس صورت ميں ايک حج تمہارے نام ثبت و منظور ہوگا اور جب عمرہ کي نيت کرو اور عمرہ جانے کے اسباب فراہم نہ ہوں تو قبر حسين عليہ السلام کي زيارت پر جاۆ کيونکہ اس صورت ميں تمہارے نام پر  ايک عمرہ ثبت و منظور ہوگا- - (14)

12- زائر کا نام اعلي عليين ميں ثبت ہوتا ہے امام صاد ‍ ق عليہ السلام نے فرمايا: "جو امام حسين عليہ السلام کے حق کي معرفت کي حالت ميں قبر حسين عليہ السلام کي زيارت پر جائے گا خداوند متعال اس کا نام اعلي عليين ميں ثبت فرمائے گا"- (15)

--------

مآخذ:

12- بحارالانوار، علامہ مجلسى، ج 101 ص 16-

13- منتخب كامل الزيارات، ابن قولويہ، ص 87-

14- سفينة البحار، محدث قمى، ج 1 ص 565-

15- منتخب كامل الزيارات، ابن قولويہ، ص 306-

تحرير : ف ح مهدوي

پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان


متعلقہ تحريريں:

زيارت سيدالشہداء (ع) کے آثار و برکات 4