• صارفین کی تعداد :
  • 1821
  • 3/17/2012
  • تاريخ :

خاک کربلا زمين کعبہ سے برتر-3

محرم الحرام

زيارت حسين عليہ السلام کا ثواب پچيس بار حج کے برابر

راوي کہتا ہے: امام صادق عليہ السلام نے مجھ سے سے سوال فرمايا: اب تک کتني مرتبہ حج کا شرف حاصل کرسکے ہو؟

ميں نے عرض کيا: انيس مرتبہ-

امام (ع) نے فرمايا: اگر حجوں کي تعداد 20 تک پہنچاۆگے (ثواب کے لحاظ سے) اس شخص کي طرح ہو جس نے ايک مرتبہ قبر حسين (ع) کي زيارت کي ہے- (6)

ايک رواميت ميں ہے کہ امام حسين عليہ السلام کي زيارت تيس بار حج مقبول کي مانند ہے-

مروي ہے کہ کہ امام صادق (ع) نے زيارت سيدالشہداء (ع) کے بارے ميں امام حسين (ع) کے زائر سے مخاطب ہوکر فرمايا: يہاں کس لئے آئے ہو؟

زائر نے عرض کيا: امام حسين عليہ السلام کي زيارت کے لئے آيا ہوں-

فرمايا: کوئي حاجت بھي مانگي؟

عرض کيا: ميري کوئي آرزو نہيں تھي سوائے اس کے کہ امام حسين عليہ السلام کي زيارت کروں سلام دوں اور اپنے وطن کو لوٹوں-

امام (ع) نے فرمايا: تمہارے خيال ميں امام حسين (ع) کي زيارت کے ثواب کتنا ہے؟

عرض کيا: ہم امام حسين (ع) کي زيارت کو جان و اہل و اولاد اور مال و معيشت ميں برکت اور حاجت روائي کا سبب سمجھتے ہيں-

امام (ع) نے فرمايا: کيا چاہوگے کہ زيارت امام حسين (ع) کي مزيد فضيلت بھي تمہارے لئے بيان کردوں؟

عرض کيا: اے فرزند رسول (ص)! مزيد فرمائيں-

فرمايا: زيارت امام حسين عليہ السلام کي زيارت ايک خالصانہ اور مقبول حج کے برابر ہے جو رسول اللہ (ص) کي معيت ميں انجام پائے-

زائر نے سن کر حيرت کا اظہار کيا-

امام (ع) نے فرمايا: اي واللہ! (تعجب کرتے ہو] تو سن لو کہ امام حسين کي زيارت کا ثواب ان ہي اوصاف کے ساتھ دو بار حج کے برابر ہے- امام (ص) نے زيارت امام حسين (ع) کي زيارت کا ثواب بڑھا ديا حتي کہ فرمايا کہ تيس بار حج کے برابر ہے جو خالصانہ اور رسول اللہ (ص) کي معيت ميں انجام پائے- (7)

........ 

مآخذ:

6- ثواب الاعمال، ص 92، کامل الزيارات، باب 66.

7- وسائل، ج 14، باب 450.

تحرير : ف ح مهدوي

پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان


متعلقہ تحريريں:

حسين عليہ السلام انساني معاشرے کے طبيب 3