• صارفین کی تعداد :
  • 1500
  • 3/17/2012
  • تاريخ :

تربت سيدالشہداء (ع) کے آثار و برکات 7

محرم الحرام

آپ کي تربت تمام دکھوں کي شفاء ہے

اے حسين عليہ السلام! تن و جان کے لئے آپ سے زيادہ کوئي طبيب آگاہ نہيں ہے‏

4- اطفال کا ذائقہ تربت سے کھولنا کام برداشتن بچوں کا ذائقہ تربت امام حسين عليہ السلام سے کھولنا (اور پہلي غذا کي حيثيت سے انہيں تربت کھلانا) بچوں کے تحفظ کا سبب بنتا ہے چنانچہ امام صادق عليہ السلام فرماتے ہيں:

"بچوں کا ذائقہ تربت امام حسين عليہ السلام سے کھولو کيونکہ اس ميں ان کے لئے امان ہے"- (8)

5- تربت حسين عليہ السلام کي تأثير، جنازے کے ہمراہ کتاب "مدارك الاحكام" کے مۆلف لکھتے ہيں: "امام صادق عليہ السلام کے زمانے ايک بدکار اور زانيہ عورت تھي اور وہ جو بچے زنا کے نتيجے ميں پيدا کرتي انہيں تنور ميں ڈال کر جلايا کرتي تھي- وہ عورت جب مرگئي تو اسے غسل و کفن دينے کے بعد دفنا ديا گيا ليکن زمين نے اس کي ميت باہر پھينک دي- اسے دوسرے مقام پر سپرد خاک کرديا گيا ليکن زمين اس کو قبول کرنے کے لئے تيار نہيں ہوئي اور اس کو دوبارہ باہر پھينک ديا اور تيسري مرتبہ اس کو تيسرے مقام پر نئي قبر ميں دفنايا گيا مگر پھر بھي وہي  واقعہ رونما ہوا-

اس عورت کي ماں امام صادق عليہ السلام کے در پر آئي اور عرض کيا: اے فرزند رسول خدا (ص)! ميري مدد کو ائيں-

فرمايا: اس کا کام کاج کيا تھا؟

خاتون نے عرض کيا: زنا اور حرامزادہ بچوں کو آگ ميں جلانا-

امام عليہ السلام نے فرمايا: اس کو يہ حق حاص نہيں تھا کہ اللہ کي مخلوق کو جلادے کيونکہ آگ سے جلانا صرف خالق کے لئے مخصوص ہے؛

عرض کيا: اب ميں کيا کروں؟

فرمايا: امام حسين عليہ السلام کي تھوڑي سي تربت اس کي قبر ميں رکھ لينا، کہ تربت امام حسين عليہ السلام ميں امان ہے-

........

مآخذ:

8. وسائل الشيعه , شيخ حر عاملى , ج 4 ص 1033

تحرير : ف ح مهدوي

پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان


متعلقہ تحريريں:

تربت سيدالشہداء (ع) کے آثار و برکات 3