• صارفین کی تعداد :
  • 1779
  • 3/17/2012
  • تاريخ :

پياس کي تاريخ 6

عاشوره

جبرائيل (ع) حضرت ابراہيم خليل عليہ السلام سے مخاطب ہوکر کہتے ہيں: کيا اپنے فرزند کے غم ميں ہميشہ گريہ و بکاء ميں مبتلا رہنا چاہتے ہيں؟

اہراہيم (ع) نے فرمايا: ہاں!

اے ابراہيم! آپ برتر و افضل ہيں يا نبي آخرالزمان (ص)؟

نبي آخرالزمان (ص)-

آپ کے اسمعيل افضل ہيں يا پيغمبرِ خاتَم (ص) کے فرزند؟

پيغمبرِ خاتَم (ص) کے فرزند-

پس سن ليں کہ ہم نے آپ کے اسمعيل (ع) کو آپ کے فرزند حسين (ع) کے عوض قبول کيا جن کا غم و اندوہ آپ کے لئے زيادہ سخت ہے اور آپ کے اسمعيل ہو ہم نے اس طرح ذبح عظيم کے عوض آزاد کيا- (8)

اور کہا گيا ہے کہ اس کے بعد ابراہيم (ع) کو کسي نے بسيم (9) نہيں پايا-  اور ايک حزن و غم ان کے چہرے پر نقش ہوگيا جو آخرِ عمر تک ان کے چہرے سے الگ نہ ہوا کيونکہ پروردگار عالم کے ہاں طے پايا کہ اسمعيل کي جگہ عالم وجود کا عزيزترين پھول يعني حسين (ع) يار کے مِني ميں قربان ہوجائے-

اور اب اس کربلا پر ايک نظر دوڑائيں يہ ہيں محمد (ص) کا آئينۂ تمام قد، ميدان کي طرف جارہا ہے-

مروي ہے کہ فرزندان ابوطالب (ع) ميں سے سب سے پہلے مجاہد جو ميدان جنگ ميں اترے، جناب علي اکبر (ع) تھے- والد ماجد سے اجازت مانگي اور والد نے انہيں شيطان کے روسياہ لشکر کے مقابلے کے لئے روانہ کيا اور فرمايا: بار خدايا! تو اس قوم پر گواہ رہنا، ميں نے ايسا نوجوان ان کے سامنے بھيجا ہے جو سيرت و صورت اور کلام ميں تيرے نبي (ص) کا شبيہ ترين ہے- ہم جب بھي تيرے پيغمبر (ص) کے ديدار کے لئے بے چين ہوتے تو اس کا ديدار کرتے؛ اور پھر عمر بن سعد بن ابي وقاص سے مخاطب ہوئے اور فرمايا: اے ابن سعد! خداوند اپني برکتيں تجھ سے اٹھا دے اور پھر اس آيت شريفہ کي تلاوت فرمائي: " بلاشبہ اللہ نے منتخب کيا آدم (ع)‘ خاندان ابراہيم (ع) اور خاندان عمران کو تمام جہانوں پر- (10)

سيدمحمدرضا آقاميري

بخش تاريخ و سيره معصومين تبيان

...........

مآخذ:

8. عيون اخبار الرضا و خصال شيخ صدوق

9. بسيم: مسکراتا ہوا-

10- آل عمران ـ 33.

تحرير : ف ح مهدوي

پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان


متعلقہ تحريريں:

پياس کي تاريخ 2