• صارفین کی تعداد :
  • 602
  • 3/17/2012
  • تاريخ :

بريگيڈير جزائري: امريکي فوجيوں کو قرار واقعي سزا ديني چاہيے

بریگيڈیر جزائری

اسلامي جمہوريہ ايران کي مسلح افواج کي مشترکہ کمان کے تشہيراتي شعبے کے سربراہ بريگيڈير سيد مسعود جزائري نے کہا ہے کہ افغانستان اور پاکستان ميں قرآن مجيد کي بے حرمتي اور ان ملکوں کے نہتے باشندوں کا قتل عام کرنے والےامريکي فوجيوں کو قرار واقعي سزا ملني چاہيے-

ابنا: بريگيڈير جزائري نے افغانستان ميں امريکي فوجيوں کے ہاتھوں قرآن مجيد کي بے حرمتي ، جنگ افغانستان کے واقعات نيز امريکہ سے بڑھتي ہوئي نفرت و بيزاري کي طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ بظاہر وہائٹ ہاوس ميں اس مسئلے پر کوئي کان دھرنے کو تيار نہيں ہے کہ افغانستاں ميں امريکي فوجيوں کي موجودگي سے واشنگٹن اور اس کے اتحاديوں کو شديد خطرات کا سامنا کرنا پڑے گا- انہوں نے کہا کہ افغانستان ميں ہونے والے واقعات کے بارے ميں امريکہ کا دوسروں کو ذمہ دار قراردينا بے سو د ہے اور امريکہ شام کے حالات کو بڑھا چڑھا کر پيش کرکے افغانستان اور پاکستان ميں اپنے جرائم پر پردہ نہيں ڈال سکتا- بريگيڈير جزائري نے کہا کہ افغانستان ميں امريکي فوجيوں کے ہاتھوں قرآن مجيد کي بے حرمتي اور افغان عوام کے قتل عام کے بعد امريکہ کے خلاف جو تحريک شروع ہوئي ہے وہ دراصل ظلم و جور اور جارحيت کے خلاف عالم گير تحريک کا حصہ ہے - انہوں نے کہا کہ امريکي حکام کا يہ رويہ نہايت شرمناک ہے کہ انہوں نے نہتے عوام کے قتل عام پر صرف افسوس کا ا ظہار کرکے ملت افغان کا منہ چڑايا ہے اور اقوام عالم کے شعوروجذبات کا مذاق اڑايا ہے-........