• صارفین کی تعداد :
  • 1351
  • 3/17/2012
  • تاريخ :

عاشورا کے سياسي و سماجي آثار و برکات 17

محرم الحرام

5- ابن اشعث کا انقلاب

ابن اشعث نے بھي سنہ 81 ہجري ميں کوفہ و بصرہ کے سفاک گورنر حجاج بن يوسف کے خلاف قيام کيا اور عبدالملک بن مروان کو معزول کرديا- ابن اشعٹ کا انقلاب سنہ 83 ہجري تک جاري رہا- ابن اشعث نے ابتداء ميں اہم فوجي کاميابياں حاصل کيں ليکن بالآخر شکست سے دوچار ہوا-

6- زيد بن علي بن الحسين (ع) کا انقلاب

 امام سجاد عليہ السلام کے فرزند ارجمند زيد بن علي بن الحسين بن علي (ع) نے سنہ 122 ميں امويوں کے خلاف قيام کيا ليکن عراق ميں موجود لشکر شام نے انہيں فوري طور پر محاصرے ميں ليا اور يوں ان کا انقلاب کامياب نہ ہوسکا اور وہ شہيد ہوگئے- زيد بن علي کي شہادت کي داستان تاريخ اسلام کي مشہور داستانوں ميں سے اور بني اميہ کے ماتھے پر رسوائي کا نہ مٹنے والے دھبوں ميں سے ايک ہے-

7- حسين بن علي (شہيد فخ) کا انقلاب

"فخ" مکہ معظمہ سے ايک فرسخ کے فاصلے پر مغرب کي جانب واقع ايک وادي کا نام ہے- شہيد فخ حسين بن علي نے سنہ 169 ہجري ميں بنو عباس کے خلاف اسي مقام پر قيام کيا اور اپنے انصار و اصحاب کے ہمراہ جام شہادت نوش کيا- حسين بن علي سادات جليل القدر اور اکابر علماء ميں سے تھے جنھوں نے غاصب بادشاہوں کے خلاف قيام کرکے تشيع کي عظمت کي خاطر اپنے خون کا نذرانہ پيش کيا- اور کربلا کے واقعے کے 108 سال بعد عالم تشيع پر زبردست اثرات مرتب کئے-

ان انقلابات اور علويوں کے پے در پے انقلابات اور تحريکوں نے اپنے زمانے کے نا اہل حکمرانوں کي مخالفت و مزاحمت کے حوالے سے اہم کردار ادا کيا اور ان ميں اکثريت کا مقصد اسلام کي ظاہري صورت اور رسول اللہ صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم کے نام گرامي اور مقدس مشن کا تحفظ نيز عوامي حقوق کي رعايت کرانا تھا...

......

تحرير : ف ح مهدوي

پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان


متعلقہ تحريريں:

عاشورا کے سياسي و سماجي آثار و برکات 13