• صارفین کی تعداد :
  • 1606
  • 3/17/2012
  • تاريخ :

سيدالشہداء کے لئے گريہ و بکاء کے آثار و برکات 10

محرم الحرام

روز عاشورا مجتہد کے گھر ميں داخل ہونے والے دستوں ميں ايک دستہ "گِلگيروں کا دستہ" تھا- يہ دستہ سادات، اہل علم اور  محترم افراد پر مشتمل تھا- ان ميں سے ہر ايک سفيد توليہ کمر پر باندھ کر سر اور سينے پر گارا مَلتے ہيں اور بہت رقت بار اور جذباتي انداز اور سوز و گداز اور جانسوز ذکر کے ساتھ ظہر عاشورا تک عزاداري کيا کرتے تھے- اس روز جب يہ دستہ ميرے گھر ميں داخل ہوا تو مجلس کي صورت حال بدل گئي، حاضرين پورے جوش و خروش اور چذبےکے ساتھ عزاداري کررہے تھے اور ميں بھي ايک گوشے ميں بيٹھا آہستہ آہستہ آنسو بہا رہا تھا اور اسي اثناء ميں اسي دستے کے ايک عزادار کے پير پر لگا تھوڑا سے گارا لے کر ميں نے اپني ملتہب اور بيمار آنکھوں پر مل ليا اور امام حسين عليہ السلام سے توسل کيا چنانچہ ميري آنکھيں اسي وقت ٹھيک ہوئيں اور ميں صحتياب ہوگيا- اور اس روز سے آج تک نہ صرف ميں آنکھوں کے درد ميں مبتلا نہيں ہوا بلکہ مکمل بينائي اور بصارت کي نعمت سے بہرہ مند ہوں اور امام حسين عليہ السلام کي برکت سے مجھے عينک کي کوئي ضرورت نہيں ہے-

کہا جاتا ہے کہ آيت اللہ العظمي بروجري جسماني لحاظ سے بالکل ضعيف ہوگئے تھے ليکن ان کي آنکھيں زندگي کے آخري لمحوں تک سو فيصد صحي و سالم رہيں-

7- امام حسين (ع) کے لئے گريہ کرنے والا قيامت کے دن گرياں نہ ہوگا رسول اللہ صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم نے جضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ عليہا سے فرمايا: قيامت کے دن ہر آنکھ اشکبار ہے سوائے اس آنکھ کے جو امام حسين عليہ السلام کے لئے روئي ہو، ايسا شخص قيامت کے روز ہنستا مسکراتا اور جنت کي نعمتوں کي وجہ سے شادماں ہے- (8)

مآخذ

8. داستانهاى شگفت , آيت الله شهيد دستغيب , ص 9-

تحرير : ف ح مهدوي

پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان


متعلقہ تحريريں:

سيدالشہداء کے لئے گريہ و بکاء کے آثار و برکات 6