• صارفین کی تعداد :
  • 1339
  • 3/17/2012
  • تاريخ :

سيدالشہداء کے لئے گريہ و بکاء کے آثار و برکات 8

محرم الحرام

 3- حقيقت دين کي شناخت اور اور اس کي ترويج سيدالشہداء (ع) کي مجالس عزاداري کي ديگر آثار و برکات ميں سے ايک يہ ہے کہ لوگ ان مجالس اور مراسمات کے سائے ميں حقيقت اسلام سے آشنائي پيدا کرتے ہيں اور ان مراسمات اور مجالس ميں ہونے والي وسيع تبليغات کي وجہ سے عوام کي آگاہيوں ميں اضافہ ہوتا ہے اور دين حنيف سے ان کا رابطہ زيادہ مجکم اور زيادي قوي ہوجاتا ہے- کيونکہ قرآن و عترت رسول اللہ (ص) دو بھاري امانتيں ہيں جو کبھي بھي ايک دوسرے سے الگ نہيں ہوا کرتيں اور يہ آگہي ماتم و عزا کي مجالس کي پرپائي بالخصوص عترت رسول (ع) بالاخص امام حسين عليہ السلام کي مجالس عزاداري اور ماتم و سوگواري کے ذريعے ہر مسلمان فرد کو ملتي رہتي ہے-

4- گناہوں کي مغفرت امام رضا عليہ السلام نے ريان بن شيبب سے مخاطب ہوکر فرمايا: "يا ابن شبيب إن بكيت على الحسين عليه السلام حتى تصير دموعك على خديك غفر الله لك كل ذنب أذنبته صغيرا " كان أو كبيرا " قليلا " كان أو كثيرا "يابنَ شبيب! جب تم امام حسين عليہ السلام کے لئے روتے ہو اور تمہارے آنسو تمہارے رخساروں پر جاري ہوتے ہيں خداوند متعال تمہارے تمام گناہ بخش دے گا چاہے وہ کبيرہ ہوں چاہے صغيرہ ہوں چاہے کم ہوں چاہے زيادہ ہوں-  (3)

نيز فرمايا: رونے والوں کو حسين (ع) کي طرح کے انسان پر گريہ کرنا چاہئے کيونکہ آپ (ع) کے لئے رونا گناہ کبيرہ کو مٹا ديتا ہے- (4)

5- جنت ميں سكونت امام محمد بن علي الباقر عليہ السلام نے فرمايا: "جو صاحب ايمان امام حسين (ع) کے سوگ ميں آنسو بہائے اور آنسو اس کے چہرے پر جاري ہوجائيں خداوند متعال اس کو طويل عرصے تک جنت کے غُرفوں (کمروں) ميں بسا دے گا- (5)

--------

مآخذ

3. منتخب كامل الزيارات , ابن قولويه , ص 165- بحارالانوار علامہ محمد باقر مجلسي، ج98 ص103-

4. منتخب كامل الزيارات , ابن قولويه , ص 168-

5. جلاء العيون , علامهء مجلسى , ص 462-

تحرير : ف ح مهدوي

پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان


متعلقہ تحريريں:

سيدالشہداء کے لئے گريہ و بکاء کے آثار و برکات 4