• صارفین کی تعداد :
  • 790
  • 4/27/2012
  • تاريخ :

ايران کے پرامن ايٹمي پروگرام پرتشويش ناقابل قبول 

ایران

دنيا پرامن ايٹمي طاقت کےحامل ايران کا خيرمقدم کرتي ہے-

بينکاک سے شائع ہونے والے روزنامہ نيشن نے اپني ايک رپورٹ ميں پرامن ايٹمي طاقت کے حامل ايران کي دنيا کي جانب سےحمايت کا اعلان کرتے ہوئےلکھا ہے کہ مشرق وسطي اور مغرب کے انتہاپسند عناصر خود عالمي اصولوں کي پابندي نہيں کرتے جبکہ ايٹمي طاقت کےحامل ايران کي خطرناک تصوير پيش کرتےہيں 

کچہ دنوں پہلے قزاقستان کے صدر نے بھي ايران کے ايٹمي موقف کي حمايت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ايٹمي ہتھياروں کےحامل ممالک کي جانب سےايران کے پرامن ايٹمي پروگرام پر تشويش کا اظہار ناقابل قبول ہے-

واضح رہے کہ يورپي يونين اور امريکہ ايران کے ايٹمي پروگرام کو عسکري نوعيت کےحامل ہونےکا الزام لگاکر اور عالمي پابندياں لگاکر ايران کو ايٹمي شعبے ميں پيشرفت سے روکنا چاہتے ہيں حالانکہ تہران نے بارہا تاکيد کي ہےکہ وہ اپنے ايٹمي پروگرام سے ہرگز دستبردار نہيں ہوگا-