• صارفین کی تعداد :
  • 799
  • 4/27/2012
  • تاريخ :

يورپي ممالک نيک نيتي کا ثبوت ديں

آیت اللہ صدیقی

تہران کي مرکزي نماز جمعہ آيت اللہ صديقي کي امامت ميں ادا کي گئي- خطيب جمعہ تہران نے لاکھوں نمازيوں سے خطاب ميں کہا کہ يورپي ملکوں کو ملت ايران کا اعتماد حاصل کرنے کےلئے مذاکرات ميں نيک نيتي سے شرکت کرني ہوگي- آيت اللہ صديقي نے کہا کہ مغرب کو سائنس اور ٹکنالوجي کے ميدانوں ميں اسلامي جمہوريہ ايران کي ترقي کو تسليم کرنا ہوگا- انہوں نے کہا کہ ملت ايران نے يورپي ملکوں کےساتھ اختلافات حل کرنے کے لئے مذاکرات کا خيرمقدم کيا ہے- خطيب جمعہ تہران نے استنبول مذاکرات کے مثبت نتائج کي طرف اشارہ کرتےہوئے اميد ظاہر کي کہ پانچ جمع ايک گروپ تئيس مئي کو بغداد مذاکرات ميں نيک نيتي سے شرکت کرے گا اور ايران پر جو پابندياں عائد کي گئي ہيں ہٹادي جائيں گي- خطيب جعمہ تہران نے کہا کہ ملت ايران اپنے ايٹمي حقوق سے ہرگز دستبردار نہيں ہوسکتي اور يورپي ملکوں کو چاہيے کہ وہ ايران کے تعلق سے اپني پاليسيوں پرنظر ثاني کرے کيونکہ اس سے خود انہيں بھي فائدہ پہنچے گا- آيت اللہ صديقي نے خليج فارس کے نام کو تبديل کرنے کي سامراج کي سازشوں کي طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ يہ سازشيں مسلمانوں ميں تفرقہ ڈالنے کے لئے جاري ہيں، انہوں نے کہا کہ خليج فارس کا نام ہزاروں برس پرانا ہے اور تاريخ ميں اس کے ثبوت و شواہد موجود ہيں اور يہ ثبوت وشواہد اقوام متحدہ ميں بھي مل جائيں گے- خطيب جمعہ تہران نے بحرين ميں آل خليفہ کي مجرمانہ کاروائيوں پر عالمي اداروں بالخصوص عرب ليگ کي خاموشي کي مذمت کي اور کہا کہ ملت بحرين کاميابي تک آل خليفہ کي ظالم حکومت کے خلاف جدو جہد کرتي رہے گي- انہوں نے ايران کے ہمسايہ ملکوں کو صيہوني حکومت کي سازشوں سے خبردار کيا- انہوں نے صيہوني حکومت کو اسلام کا سب سےبڑا دشمن قرارديا اور کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران صيہوني حکومت کي سازشوں کے خلاف تمام قوموں کو مزاحمت کرنے کي دعوت ديتا ہے-