• صارفین کی تعداد :
  • 614
  • 4/27/2012
  • تاريخ :

علي اکبر ولائتي: اسلامي بيداري کي حمايت جاري رکھيں گے

علي اکبر ولائتي

قائد انقلاب اسلامي کے مشير اعلي نے کہا ہے کہ اسلامي بيداري کي عالمي کونسل کي تشکيل ان مسلمانوں کي حمايت ميں اضافے کے ليے کي گئي ہے جو بيدار ہو چکے ہيں اور اسلامي اقدار کي جانب لوٹ آئے ہيں-

ابنا: ڈاکٹر علي اکبر ولايتي نے ليبيائي ذرائع ابلاغ کے بعض نمائندوں کے ساتھ ايک نشست ميں کہا کہ شمالي افريقا ميں انقلابوں کے آغاز کے بعد اسلامي جمہوريہ ايران نے انقلاب کے تمام مراحل ميں اسلامي بيداري کي لہر اور مصر، تيونس اور ليبيا کے عوام کي فتح کي حمايت کي اور وہ اپني يہ حمايت آگے بھي جاري رکھے گ-

انہوں نے کہا کہ ليبيا کے عوام نے اپنے انقلاب ميں يہ بات ظاہر کر دي کہ وہ ملک ميں بنيادي تبديلي اور آمر حکومت کے خاتمے کے خواہاں ہيں اور ان ميں اس بات کي صلاحيت پائي جاتي ہے-

ڈاکٹر ولايتي نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اسلامي بيداري کي عالمي کونسل کي تشکيل کے آغاز سے ہي ان ملکوں کے مختلف گروہوں کے ساتھ کئي ملاقاتيں ہو چکي ہيں، کہا کہ ليبيائي ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کےساتھ ملاقات بھي اسلامي جمہوريہ ايران کے نظريات سے ليبيا کي رائے عامہ کو آگاہ کرنے اور بعض غلط فہميوں کے ازالے کے سلسلے ميں بہت اہم ہے-