• صارفین کی تعداد :
  • 2998
  • 3/5/2012
  • تاريخ :

آج کے دور کا مسلم نوجوان  اور ذمہ دارياں ( تئيسواں حصّہ )

سوالیہ نشان

آج جو چيز سب سے اہم ہے، يہ ہے کہ دشمن کو مصر ميں، تيونس ميں، ليبيا ميں اور علاقے کے ديگر ممالک ميں کم و بيش جو ہزيمت اٹھاني پڑي ہے اس کي تلافي کے لئے وہ سازش اور منصوبہ تيار کرنے ميں مصروف ہے- دشمن کي سازشوں پر نظر رکھنے کي ضرورت ہے- ہوشيار رہنے کي ضرورت ہے کہ (دشمن) عوامي انقلابوں کو سبوتاژ نہ کر لے، اسے راستے سے منحرف نہ کر دے- دوسروں کے تجربات سے استفادہ کيجئے! دشمن، انقلابوں کو غلط سمت ميں موڑنے، تحريکوں کو بے اثر بنانے اور مجاہدتوں اور بہنے والے لہو کو بے نتيجہ بنانے کي بڑي کوشش کر رہا ہے- بہت محتاط رہنے کي ضرورت ہے، بہت ہوشيار رہنے کي ضرورت ہے- آپ نوجوان اس تحريک کے علمبردار ہيں، آپ ہوشيار رہئے، آپ محتاط رہئے-

پچھلے بتيس برسوں ميں ہميں بڑے تجربات حاصل ہوئے ہيں، بتيس سال سے ہم نے دشمنيوں اور مخاصمتوں کا سامنا کيا ہے، استقامت کي ہے اور دشمنيوں پر غلبہ پايا ہے - کوئي بھي ايسي سازش نہيں ہے جو مغرب اور امريکہ، ايران کے خلاف کر سکتے تھے اور انہوں نے نہ کي ہو- اگر کوئي اقدام انہوں نے نہيں کيا تو صرف اس وجہ سے کہ وہ اقدام ان کے بس ميں نہيں تھا- جو کچھ ان کے بس ميں تھا، انہوں نے کيا اور ہر دفعہ انہيں منہ کي کھاني پڑي، ہزيمت اٹھاني پڑي- اور آئندہ بھي يہ سلسلہ جاري رہے گا- آئندہ بھي اسلامي جمہوريہ کے خلاف تمام سازشوں ميں انہيں شکست ہوگي- يہ ہم سے اللہ کا وعدہ ہے جس کے بارے ميں ہميں کوئي شک و شبہ نہيں ہے-

ہميں اللہ تعالي کے وعدے کي صداقت ميں کوئي شک و تردد نہيں ہے- ہميں اللہ تعالي کي طرف سے کوئي بے اطميناني نہيں ہے- اللہ ان لوگوں کي مذمت کرتا ہے جو اس کے تعلق سے بے اطميناني ميں مبتلا ہوتے ہيں- «و يعذّب المنافقين و المنافقات و المشركين و المشركات الظّانّين باللَّه ظنّ السّوء عليهم دائرة السّوء و غضب اللَّه عليهم و لعنهم و اعدّ لهم جهنّم و سائت مصيرا»

اللہ کا وعدہ سچا ہے- ہم چونکہ ميدان ميں موجود ہيں، مجاہدت کے ميدان ميں داخل ہو چکے ہيں، ملت ايران اپنے تمام وسائل و امکانات کے ساتھ ميدان ميں وارد ہو چکي ہے لہذا نصرت الہي کا حاصل ہونا يقيني ہے- دوسرے ممالک ميں بھي يہي صورت حال ہے تاہم بہت محتاط رہنے کي ضرورت ہے- ہم سب کو ہوشيار رہنا چاہئے، ہم سب کو دشمنوں کے مکر و حيلے کي طرف سے چوکنا رہنا چاہئے- دشمن، تحريکوں کو ناکام بنانے کي کوشش کر رہا ہے، اختلاف کے بيج بونے کي کوشش کر رہا ہے-

شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان