• صارفین کی تعداد :
  • 2995
  • 3/4/2012
  • تاريخ :

ايک ہي جگہ کام کرنے والے افراد  کي باہمي شادي  ( حصّہ چہارم  )

شادی بیاه

مياں بيوي کا ايک ہي جگہ پر نوکري کرنا کبھي تو بہت مفيد ثابت ہوتا ہے تو کبھي  اس ميں پيچيدگياں آ جاتي ہے -  ايک جگہ پر نوکري کرنے کے مثبت پہلو يہ  ہوتے ہيں کہ دونوں ايک دوسرے کے حال سے باخبر رہتے ہيں ، ايک دوسرے کي مشکلات کو جان رہے ہوتے ہيں اور ايک دوسرے کا انہيں زيادہ احساس ہوتا ہے ليکن  اس موضوع کے منفي اثرات بھي سامنے آتے ہيں جو کسي بھي شخص  کي شخصيت پر منحصر ہوتے ہيں -  مثال کے طور پر جو لوگ مرد کي حکمراني کے قائل ہوتے ہيں اگر دفتر ميں ان کي بيوي کا عہدہ ان سے اوپر ہو تو ان کے ليۓ  يہ سب قابل قبول نہيں ہوتا ہے -  بعض اوقات شوہر کي ضرورت سے زيادہ  بيوي کي نگراني اور مدد کرنے کے ليۓ اس کے کام ميں مداخلت،  دونوں کے درميان مشکلات پيدا کرنے کا وسيلہ بن جاتي ہے جس سے ان کے دفتري کام پر بھي اثرات مرتب ہوتے ہيں اور ان کي ازدواجي زندگي بھي مشکلات کا شکار ہو جاتي ہے -

 باہمي رشتے يا  رابطے کا کب اعلان  کرنا چاہيۓ  ؟

جب  تک دونوں افراد  اپنے فيصلے پر صد در صد مطمئن نہيں ہو جاتے اس وقت تک بہتر يہي ہے کہ رابطے کا اعلان نہ کيا جاۓ -  اگر آپ بہت ضروري سمجھيں کہ اس بارے ميں دفتر کے کسي سمجھدار انسان سے مشورہ کريں يا  دوسرے فرد کے بارے ميں تحقيق کرنا مقصود ہو تو کوشش کريں کہ جس شخص سے آپ يہ سب باتيں کرنے جائيں يا جسے  تحقيق کرنے کي ذمہ داري سونپيں اس شخص کے بارے ميں اچھي طرح سے يقين کر ليں کہ  آيا وہ شخص اس ذمہ داري کا  اھل بھي ہے يا نہيں -

اگر دونوں کو يہ گمان ہو کہ ان کا رابطہ کسي حتمي رشتے ميں تبديل ہو  بھي جاۓ گا يا نہيں تو ايسے موقع پر  دفتر کے دوسرے افراد کا  اس رابطے سے آگاہ ہونا مشکلات ايجاد کرنے کا باعث بن سکتا ہے -

جب دونوں کو يقين ہوتا ہے کہ ہم مستقبل کے بہترين جيون ساتھي ہونگے تو ايسي صورت ميں اعلان کرنے سے دونوں ايک دوسرے سے کيے ہوۓ وعدے کو مزيد تقويت ديتے ہيں اور اس عہد پر فخر کرتے ہيں - ايسا کرنے سے دونوں کو دلي اطمينان حاصل ہو گا  جو رابطے کي بقا اور سلامتي کے ليۓ بہت ضروري ہے -

 

تحرير : سيد اسداللہ ارسلان