• صارفین کی تعداد :
  • 3057
  • 3/4/2012
  • تاريخ :

ايک ہي جگہ کام کرنے والے افراد  کي باہمي شادي

شادی بیاه

ايک ہي محيط ميں کام  کرنے والے افراد ايک دوسرے سے کافي حد تک آشنا ہوتے ہيں ، اس ليۓ بہت سے افراد کو جب اپنے دفتر  وغيرہ  ميں کوئي مستقبل کا جيون ساتھي نظر آ رہا ہو تو وہ اس بارے ميں  کچھ اطمينان کے ساتھ سوچتا ہے - جب کبھي  دفتر کے افراد ميں سے کوئي کسي کا رشتہ مانگنے جاۓ تو کبھي کبھار  يہ قدم  بہت اچھا سمجھا جاتا ہے اور اس کے آنے کا بڑي گرمجوشي سے استقبال کيا جاتا ہے مگر بعض اوقات ايسا بھي ہوتا ہے کہ  دفتر ميں کام کرنے والے ساتھي کے اس قدم کو بڑے اضطراب کے ساتھ ديکھا جاتا ہے - اگر آنے والا فرد آپ کے تخيل کے مطابق ہو ، يعني ايسا تخيل جو آپ نے اپنے ہونے والے شوہر کےبارے ميں اپنے ذہن ميں بنا رکھا ہے تو  رشتہ کے ليۓ آنے والے فرد سے مزيد آشنا ہونے کي کوشش کريں ليکن اگر اس کے برعکس آپ کا شادي کرنے کا ارادہ نہ ہو اور آپ يہ محسوس کريں کہ متعلقہ شخص آپ کے ليۓ  مناسب جيون ساتھي ثابت نہيں ہو گا تو ايسي صورت ميں آپ کے ليۓ اس مسئلہ کو حل کرنا کچھ دشوار ہو گا - اس موقع پر بڑي سمجھداري کا مظاہرہ کريں اور کوشش کريں کہ آپ کے درميان پاۓ جانے والے قديم پروفيشنل تعلقات   کو بچاتے ہوۓ  معذرت کريں -

اس بارے ميں ہم نے ايک سائيکالوجسٹ  اور مشاور جناب مھدي مير محمد صادقي صاحب سے  دريافت کيا اور اس سے ايک جگہ پر کام کرنے والے ساتھي کي طرف سے رشتہ کي خواہش اور اس کي پيچيدگيوں کے بارے ميں بات کي -

انہوں نے اس بارے ميں ہميں آگاہ کرتے  ہوۓ  کہا کہ  جب کوئي ايسا فرد رشتہ مانگنے کے ليۓ آتا ہے جو پہلے آپ کے ساتھ کسي جگہ کام کرتا رہا ہو يا کام کر رہا ہے تو  اس طرح کا معاملہ زيادہ حساس ہوتا ہے اور اس کے مناسب حل کے ليۓ زيادہ دقت کي ضرورت ہوتي ہے -

تحرير : سيد اسداللہ ارسلان