• صارفین کی تعداد :
  • 1558
  • 3/3/2012
  • تاريخ :

شان نبي  صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم اور اس کا تحفظ ( حصّہ ہفتم )

بسم الله الرحمن الرحیم

يہ عالمي شر پسند ٹولہ جو آج نہ صرف اپني اقوام کي نبض اپنے ہاتھ ميں کر چکا ہے بلکہ عالمي لہجوں کي تشکيل پر بھي کمال کي دست رس رکھتا ہے-- يوں تو ہزار رنگ ميں اپنا خبثِ باطن آشکارا کرتا ہے، اور حق سے عداوت کو ہزارہا صورت ميں اور پوري جان مار کر نبھاتا ہے ، مگر اِس کي ايک خاص ابليسي رگ اُس وقت پھڑکتي ہے اور اِس کا خبث ہر ہر حد پار کرجانے کيلئے اُس وقت بے چين نظر آتا ہے بلکہ اِس کي برداشت ہي سرے سے جواب دے جاتي ہے جب يہ اہلِ اسلام کو اپنے نبي صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم  کي ناموس پر فدا ہوتا ديکھے اور جب يہ آدھے جہان کو محمد صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم  پر درود بھيجتا سنے---- جس قدر تکليف شياطينِ عالم کو محمد صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم  کے نام نامي سے ہے، کسي چيز سے نہيں-

دوسري جانب ’ميرِ حجاز‘ کي ٹھاٹھيں مارتي عقيدت سے سرشار عالم اسلام ہے، کہ:

  اِس نام سے ہے باقي آرامِ جاں ہمارا!!!

ايک ہي نام ہے __ محمد صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم  __ کہ جس سے ايک فريق حد سے بڑھ کر خار کھاتا ہے، اور يہ وہ ٹولہ ہے جس کا کل مفاد اِس بات سے وابستہ ہے کہ تمام کي تمام انسانيت اب اُس نجاست ہي کے دريا ميں غرق ہو جائے اور اُس باطل ہي کا دور دورہ ہو جائے جس کو جہانِ نو کے اندر پزيرائي دلانے ميں شياطينِ عالم اِن آخري صديوں کے دوران کچھ غيرمعمولي کاميابياں حاصل کر چکے ہيں-- اور يہ ٹولہ اسمِ محمد سے بڑھ کر دنيا ميں کسي چيز سے وحشت نہيں کھاتا ---- تو دوسري جانب ہم ديکھتے ہيں، پاکيزگي پسندوں اور حق پرستوں کے کليجے پر ٹھنڈک ڈالنے والا اِس سے بڑھ کر کوئي انساني نام نہيں----!!!

ايک ہي نام ہے __ محمد صلي اللہ عليہ وسلم  __ جو ايک فريق کے لئے شديد تکليف کا باعث ہے-- تو دوسري طرف، ايک فريق کے لئے اِس نام سے بڑھ کر کوئي راحتِ جاں نہيں----!!! محمدٌ فرقٌ بين الناس!!! کوئي اِس نام ميں آج اپنے لئے موت کے پيغام پڑھ رہا ہے-- اور کوئي اپنے حق ميں اِس کو آبِ حيات سے بھي بڑھ کے ديکھتا ہے!

پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان