ليلۃ الرغائب؛ آرزۆوں کي شب اور دعا و مناجات کي شب
آج ماہ رجب کي پہلي شب جمعہ ہے وہ رات جسے ليلۃ الرغائب کہا جاتا ہے - يعني آرزووں کي شب ...
اس عظيم رات کے مخصوص اعمال ہيں؛ ہماري اگر کوئي آرزو ہي تو اس کي برآوردگي کے لئے اللہ کي بارگاہ سے رجوع کيا جانا چاہئے چنانچہ سب سے پہلے ہميں اپنے گناہوں سے توبہ کرني چاہئے يعني اپنے گناہوں پر اللہ کي بارگاہ ميں ندامت کا اظہار اور دوبارہ گناہوں کے دلدل ميں نہ پھنسنے کا وعدہ کرنا اور اس وعدے پر استوار رہنے کي توفيق مانگنا چاہئے. اس کے بعد اللہ کي عطا کي ہوئي نعمتوں کا شکر ادا کرنا چاہئے اور اس کے بعد اپني شرعي خواہشوں کے لئے استغاثہ کرنا چاہئے.
ہماري دعا يہ ہوني چاہئے کہ اللہ ہمارے ايمان کي حفاظت فرمائے اور خداوند کريم غيبت کے سخت ترين ايام ميں ايک لمحہ کے لئے بھي ہمارے ايمان و يقين ميں کمي نہ آنے دے اور ہمارے امام منتَظر جو ہماري تياري کے منتظر ہيں، کي تعجيل کے لئے خصوصي دعا کري چاہئے تا کہ اتنے سارے مصائب و مسائل اور اتني ساري دشمنياں ختم ہوجائيں اور مسلمانوں کي ذلت و انفعال کا زمانہ گذرجائے اور دنيا ميں عدل و انصاف کي عالمي اسلامي حکومت قائم کيا جائے جس کا سب کو انتظار ہے-
اميرالمۆمنين علي عليہ السلام کي يہ دعا خاص طور پر تلاوت کرني چاہئے:
اللھم انا نشکوا اليک فقد نبيّنا وغيبة وليّنا و شدة الزمان علينا ووقوع الفتن بنا وتظاھر الاعداء علينا و کثرة عدوّنا وقلّة عددنا،ترجمہ: بار خدايا! ہم تيري بارگاہ ميں يہ شکوہ لے کر حاضر ہيں کہ ہمارے نبي ہمارے درميان نہيں رہے ہمارے ولي پردہ غيب ميں ہيں زمانہ کي ہمارے اوپر شدت ہے ،فتنوں نے ہميں گھير رکھا ہے دشمنوں نے ہمارے خلاف ،ايک دوسرے کے پشب پناہي کے لئے ايکا کر رکھا ہے ،ہمارے اعدا کي تعداد زيادہ اور ہمارے اپنوں کي بڑي قلت ہے-
ہم دنيا کے حملوں کا شکار ہيں؛ پوري دنيا ايک طرف ہے اور شيعيان اہل بيت (ع) ايک طرف؛
شيعيان اہل بيت (ع) اہل بيت (ع) کي سنت پر امت کي وحدت کي دعا کرتے ہيں اور دوسرے تيسرے انہيں مار ديتے ہيں-
شيعيان اہل بيت (ع) يہود و ہنود اور اسلام کے نعرے لگانے والے گروہوں کے ظلم کا نشانہ بن رہے ہيں. ہماري دعا يہ ہوني چاہئے کہ مسلمانوں اور خاص طور پر شيعيان اہل بيت (ع) اللہ کي ہدايت و توفيق سے بہرہ مند ہوکر زمانے کي پہچان کے شعور سے مالامال ہوں اور وحدت و يکجہتي کو اپنا مطمع نظر بنائيں-
اور اس سے بھي زيادہ اہم دعا يہ ہے کہ اللہ تعالي ولي اللہ الاعظم مہدي آخر الزمان عجل اللہ تعاليٰ فَرَجَہُ الشريف کے ظہور ميں تعجيل فرمائے اور ان کے ظہور کے ذريعے امت مسلمہ کو ذلت و خواري اور حقارت و ضعف سے نجات دلائے اور بے شک اس کے بعد اپنے لئے، اپنے والدين کے لئے، اپني اولاد کے لئے اور اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کے لئے بھي دعا کرني چاہئے.
ہمين آج کي عصر ميں تشيع کي صحيح و مۆثر حفاظت کرنے والے رہبر دانا حضرت آيت اللہ العظمي سيد علي الحسيني الخامنہ اي الخراساني کي سلامتي، طول عمر، عظمت و عزت اور انقلاب مہدي سے انقلاب خميني کے اتصال کي ضرور دعا کرني چاہئے اور اللہ کا شکر ادا کرنا چاہئے کہ اس نے ہميں ايسے عصر ميں پيدا کيا جب ہمارے سامنے امام خميني کا انقلاب بپا ہوا اور ہم نے نہ صرف مرتے ہوئي تشيع کو زندہ ہوتا ہوا ديکھا بلکہ اسلام اور دنيا جہاں مين معنويت کے احياء کے بھي ہم ہي گواہ ٹہرے-
خداوند سے اپنے امور کي اصلاح اور اپنے ولي امر آخر الزمان عجل اللہ تعاليٰ فَرَجَہُ الشريف کي سلامتي کے لئے دعا کريں -
خداوند کريم سے اپني مراديں طلب کريں -
کيوں کہ خداوند عالم نے اجابت کا وعدہ کيا ہے -
فرماتا ہے: جب بندہ مجھے پکارتا ہے تو ميں اس کے قريب ہوں اور جب وہ کوئي مراد مانگتا ہے تو ميں اس کي مراد پوري کرتا ہوں -
تو آئيے آج کي رات خداوند کي رحمت اور لطف کي معرفت کے ساتھ ، اس کي رحمانيت ،علم وقدرت کے يقين کے ساتھ اس کي بارگاہ ميں دعا کريں جو وہ ہماري رگ جاں سے بھي زيادہ قريب ہے -
اس شب پيغمبر اکرم صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم نے ايک نماز کا حکم ديا ہے جس کي بہت زيادہ فضيلت ہے - از جملہ يہ کہ اس نماز کي وجہ سے بہت سے گناہ بخش ديئے جاتے ہيں -
نماز ليلۃ الرغائب کا طريقہ
ماہ رجب کي پہلي جمعرات کو روزہ رکھيں اور جب نماز مغرب کا وقت آجائے تو نماز مغرب و عشاء کے درميان 12 رکعت نماز، دو، دو رکعت کرکے بجالائي جائے-
ہر رکعت ميں ايک بار سورہ حمد اور تين مرتبہ سورہ انا انزلناہ اور بارہ مرتبہ قل ھو اللہ، پڑھيں -
نماز تمام کرنے کے بعد 70 بار پڑھيں: اَللّہمَّ صَلِّ عَلى مُحَمَّدٍ النَّبِىِّ الاُْمِّىِّ وَعَلى آلِہ
پھر سجدے ميں سر رکھيں اور 70 مرتبہ پڑھيں : سُبُّوحٌ قُدُّوسٌ رَبُّ الْمَلائِكَةِ وَالرُّوحِ
پھر سجدے سے سر اٹھائيں اور 70 مرتبہ پڑھيں: رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَتَجاوَزْ عَمّا تَعْلَمُ اِنَّكَ اَنْتَ الْعَلِىُّ الاَعْظَمُ
پھر سجدے ميں سر رکھيں اور کہيں: سُبُّوحٌ قُدّوُسٌ رَبُّ الْمَلائِكَةِ وَالرُّوحِ
پھر اپني حاجت طلب کريں ، انشاء اللہ پوري ہوگي -
متعلقہ تحريريں:
کيا رسول اللہ کے بستر پر سونا فضيلت نہ تھا 29