• صارفین کی تعداد :
  • 8966
  • 4/28/2012
  • تاريخ :

خشک افريقہ کے نيچے پاني ہي پاني

خشک افريقہ کے نيچے پاني ہي پاني

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ خشک سالي کے ليے معروف براعظم افريقہ کے نيچے زميني پاني کا ايک وسيع ذخيرہ موجود ہے-

ان کا کہنا ہے کہ زمين کے اندر موجود پاني کا کل حجم زمين کي سطح پر موجود پاني سے سو گنا ہے-

محققين نے اس پوشيدہ ذخيرے کا ايک نہايت تفصيلي جائزہ شائع کيا ہے-

’اينوائرنمينٹل ريسرچ ليٹرز‘ نامي جريدے ميں شائع کيے گئے اس تجزيہ ميں انہوں نے اس بات کا بھي ذکر کيا کہ وسيع پيمانے پر کنويں کھودنا بھي ٹھيک نہ ہوگا-

افريقہ کے مختلف علاقوں ميں تيس کروڑ افراد کے پاس پينے کے صاف پاني تک رسائي نہيں ہے-

آئندہ برسوں ميں آبادي کے بڑھنے اور کاشتکاري کے ليے آب پاشي کے پيشِ نظر پاني کي مانگ ميں اضافے متوقع ہيں-

موسمي سيلابوں اور خشک سالي کي وجہ سے کاشتکاري کے ليے تازہ پاني کے درياğ اور جھيلوں کي رسد محدود رہتي ہے- اس وقت قابلِ کاشت زمين کا صرف پانچ فيصد حصے ميں آب پاشي کا انتظام ہے-

اب پہلي بار سائنسدان پورے براعظم کا زيرِ زمين پاني کے ذخائر کا جائزہ لے سکے ہيں- برطانوي جيولوجيکل سروے اور يونيورسٹي کالج لندن کے محققين نے مل کر پاني کے ان ذخائر کا ايک تفصيلي نقشہ مرتب کيا ہے-

خشک افريقہ کے نيچے پاني ہي پاني

ہيلن بونسر نے بھي اس تحقيق ميں حصہ ليا- ان کا کہنا تھا کہ ابھي تک تو زيرِ زمين پاني پر غور نہيں کيا گيا تاہم اس تحقيق کے بعد لوگوں کو اس کے ممکنہ فوائد کا اندازہ ہوگا-

صديوں پر محيط ماحولياتي تبدليوں کي وجہ سے صحارا ايک صحرا بن گيا ہے- يہي وجہ ہے کہ ان زيرِ زمين ذخائر ميں آخري بار پاني شايد پانچ ہزار سال پہلے بھرا ہو-

محققين نے اس تحقيق ميں اسي طرح کے موجودہ نقشوں اور حکومتي تحقيقوں سميت دو سو تراسي مزيد تجزيوں کو بھي شامل کيا-

ان کا کہنا تھا کہ بہت سے ممالک جنہيں ’انتہائي کم پاني والے‘ قرار ديا جا چکا ہے، ان کے نيچے پانے کے بڑے ذخائر موجود ہيں-

تاہم سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ بہت سارے بڑے بڑے کنويں کھودنے سے بھي مسئلہ شايد حل نہيں ہوگا-

اس تحقيقي ٹيم کے سربراہ ڈاکٹر ايلن مکڈونلڈ کا کہنا تھا کہ زيرِ زمين پاني کي طرز اور مقامي حالات کو پوري طري سمجھے بغير بڑے بڑے کنويں نہيں کھودے جانے چاہئيں-

ان کا مزيد کہنا تھا کہ صحيح طور پر مقامات کي نشاندہي اور کم پاني نکالنے والے دستي پمپ يا آہستہ چلنے والے ديہاتي کنويں ہي استعمال ہونے چاہئيں- بارش کي کمي کي وجہ سے سائنسدانوں کو خدشہ ہے کہ زيادہ بڑے کنويں کھودنے سے يہ ذخيرہ کہيں ختم نہ ہو جائے-

ہيلن بونسرکے مطابق پاني نکالنے کے آہستہ طريقے کبھي زيادہ مفيد ہوسکتے ہيں-

ان کا کہنا تھا کہ ہماري تحقيق نے ثابت کيا ہے کہ افريقہ ميں پينے کے ليے اور کسي حد تک آب پاشي کے ليے زميني پاني موجود ہے-


متعلقہ تحريريں:

مريخ پر معدنيات کي موجودگي کا انکشاف