• صارفین کی تعداد :
  • 2677
  • 2/29/2012
  • تاريخ :

ايران کا اسلامي انقلاب تاريخ ميں اپني  مثال آپ  ہے ( حصّہ پنجم )

انقلاب ایران

قائد انقلاب اسلامي نے طلبہ يونينوں کو انقلاب کے اہداف کے سلسلے ميں اور يونيورسٹي کے ماحول کو متاثر کرنے کے لئے ہمفکري اور ہمدلي کي دعوت دي اور فرمايا کہ يونيورسٹيوں کے حکام اور يونينوں کو بھي چاہئے کہ آپس ميں بھرپور تعاون کريں-

قائد انقلاب اسلامي نے ملک ميں يونيورسٹي کے ماحول کو مجموعي طور پر اطمينان بخش قرار ديا اور فرمايا کہ اس کا يہ مطلب بھي نہيں ہے کہ کہيں کوئي لغزش اور غلطي نہيں ہوتي بلکہ اس سے مراد يہ ہے کہ مجموعي طور پر ملک کي يونيورسٹيوں کے ماحول ميں ديدني عقائد کي پابندي اور جوش و جذبہ قائم ہے-

قائد انقلاب اسلامي نے طلبہ سے ملاقات پر اظہار مسرت کيا اور فرمايا کہ غور و فکر پر مبني مطالبات اور ان مطالبات کو شجاعانہ انداز ميں بيان کرنا جو اس اجتماع ميں واضح طور پر نظر آيا عصر حاضر کے نوجوانوں کے لئے ضروري ہے-

کسي بھي انقلاب،تبديلي يا نئے نظام کے لئے تين بنيادوں کا ہونا اشد ضروري ہے منشور،قيادت اور عوام کي حمايت-اگر ان تين چيزوں ميں سے ايک بھي کمزور يا عدم موجود ہو تو اوّل تو يہ انقلاب کامياب نہيں ہوتا اور اگر حادثاتي طور پر کامياب ہو بھي جائے تو اس ميں پائيداري اور تسلسل نہيں ہوتا- ايران کے اسلامي انقلاب کا اگر اس تين نکاتي بنيادوں پر جائزہ ليا جائے تو يہ بات روز روشن کي طرح عياں ہو جاتي ہے کہ اس انقلاب کا منشور قران اور اسکي تعليمات تھيں قيادت امام خميني رہ جيسے صالح مومن اور قرآن شناس فقيہ کے پاس تھي جبکہ عوام کي حمايت کا اندازہ اس بات سے لگايا جا سکتا ہے کہ قيادت کے بيرون ملک ہونے اور وقت کي حکومت کے شديد دباۆ اور جبر کے باوجود ايراني عوام نے کرفيو،فوج کي موجودگي اور گوليوں اور توپوں کي گھن کرج ميں امام خميني زندہ باد اور آزادي،استقلال اور جمہوري اسلامي کا نعرہ لگاتے ہوئے اپنے قائد کا والہانہ استقبال کيا-

 

شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان


متعلقہ تحريريں:

ايران کا اسلامي انقلاب تاريخ ميں اپني  مثال آپ  ہے