• صارفین کی تعداد :
  • 2201
  • 2/29/2012
  • تاريخ :

صفت فاعلي و صفت مفعولي و صفت نسبي

فارسی

صفت فاعلي : جو کسي کام کو کرنے يا ہونے يعني فعل کو ظاہر کرے -

مثلا دانا ، بينا ، گريان يا گويندہ وغيرہ

صفت فاعلي بنانے کا طريقہ :

1- بن حال کے آخر ميں " ا " کا اضافہ کرنے سے 

مثلا   دان سے دانا ،  شنو سے شنوا

2- بن حال کے آخر ميں  " ان " کا اضافہ کرنے سے

پرس سے پرسان ،  ھراس سے ھراسان

3- بن  حال کے آخر ميں  " ندہ " کا اضافہ کرنے سے

گوي سے گويندہ ، بر سے برندہ

4- بن ماضي کے آخر ميں سے  " ار " کا اضافہ کرنے سے

گرفت سے گرفتار  ، رفت سے رفتار

5- بن حال يا بن ماضي کے آخر ميں  " گار " کا اضافہ کرنے سے

پرہيز سے پرہيز گار  ، پرورد سے پروردگار

6 - اسم کے آخر ميں   " کار "  کا اضافہ کرنے سے

 ريا سے رياکار ، ستم سے ستمکار

7 - اسم کے آخر ميں " گر " کا اضافہ کرنے سے

کار سے کارگر ، آھن سے آھنگر

صفت مفعولي :

جس چيز پر کام واقع ہو اور مفعول کے معني دے - مثلا  پوشيدہ ، خوابيدہ

بنانے کا طريقہ :

بن ماضي کے آخر ميں " ہ " کا اضافہ کيا جاتا ہے -

پخت کے ساتھ " ہ " لگانے سے پختہ

آمد کے ساتھ " ہ " لگانے سے آمدہ

پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان


متعلقہ تحريريں:

سابقہ دروس کي امتحاني مشق  ( حصّہ دوّم )