• صارفین کی تعداد :
  • 853
  • 2/29/2012
  • تاريخ :

معاشي استحکام کے لئے علاقائي تعاون کا راستہ اپنائيں ( حصہ چہارم )

روابط ایران و پاکستان

امکاني طور پر آنے والے برس ہمارے لئے اور زيادہ سخت ہوسکتے ہيں اس لئے ہمارے اکنامک منيجرز کو ايسے طريقے تلاش کرنے چاہئيں جن کے ذريعے پاکستان کے عوام کي حالت کو بہتر بنانا ممکن ہو- اس کا ايک طريقہ آس پاس کے ملکوں سے لين دين بڑھانا ہے جس ميں مال کے بدلے مال اور مقامي کرنسي کے استعمال سميت کئي آسان راستوں کي بھي گنجائشيں ہيں- اس ضمن ميں يہ بات حوصلہ افزا ہے کہ خطے کے کئي ملکوں کي طرف سے پاکستان کے توانائي اور ايندھن کے مسائل حل کرنے ميں دلچسپي ظاہر کي گئي ہے- ترکمانستان سے گيس پائپ لائن بچھانے کے بارے ميں بات چيت مثبت رہي ہے مگر افغانستان کي صورتحال ميں بہتري آنے تک اس منصوبے سے فائدہ اٹھانا ممکن نہيں ہے- تاہم قطر کي طرف سے500 ملين کيوبک فٹ مائع قدرتي گيس (اين ايل جي) يوميہ دينے کي يقين دہاني کے بعد اس بات کے امکانات پيدا ہوئے ہيں کہ اس گيس کي جلد فراہمي کے ذريعے ہمارے بجلي گھر2500ميگاواٹ بجلي زيادہ پيدا کرنے کے قابل ہو جائيں گے- وزير اعظم يوسف رضا گيلاني کے دورہ قطر ميں جہاں اسٹرٹيجک تعلقات کے قيام پر اتفاق کيا گيا ہے وہاں بجلي کے بحران پر جلد قابو پانے کي کوششوں سميت مختلف شعبوں ميں تعاون بڑھنے اور 5 ارب ڈالر تک سرمايہ کاري کے امکانات واضح ہوئے ہيں- يہ ساري باتيں جتني اميد افزا ہيں اتني ہي زيادہ ان فيصلوں پر فالو اپ کي اہميت ہے- ہمارے اقتصادي و فني ماہرين کو دوسرے ملکوں سے تيل اورگيس حاصل کرنے کے علاوہ اندرون ملک ان کي تلاش کے لئے سرمايہ اور فني مہارت لانے پر توجہ مرکوز کرني ہوگي-اس مقصد کے لئے دوست ملکوں سے جامع منصوبوں پر تبادلہ خيال کرکے تفصيلات طے کرني ہوں گي -جبکہ پاکستاني باسمتي چاول، سبزيوں، پھلوں، کپاس، چمڑے کے سامان ، گارمنٹس، مشينري و غيرہ کي برآمد کے لئے پڑوسي ملکوں کي منڈيوں ميں جگہ بناني ہو گي- اس مقصد کے لئے دو  طرفہ تجارت پر محصولاتي اور غير محصولاتي رکاوٹيں دور کرنے، نئي تجارتي گزرگاہيں قائم کرنے، عوام کے ساتھ عوام کے رابطے بڑھانے اور سير و سياحت کو فروغ دينے کے اقدامات کئے جانے چاہئيں- ہمارے قدرتي اور انساني و سائل کے لئے خطے کے ملکوں ميں اور ہمسايہ ممالک کے معدني و تکنيکي وسائل کي کھپت کے لئے وطن عزيز ميں خاصي گنجائش موجود ہے-حالات کا تقاضا يہ ہے کہ ملکي معيشت کو مضبوط اور ترقي کي رفتار تيز کرنے کے لئے مددگار ثابت ہونے والے ان امکانات سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لئے موثر منصوبہ بندي کي جائے-

پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان