• صارفین کی تعداد :
  • 5177
  • 2/29/2012
  • تاريخ :

آپ کے پيروں کے ليۓ غيرمناسب جوتے

جوتا

ہم اپني روز مرّہ کي زندگي ميں مختلف انواع کے جوتے استعمال کرتے ہيں - يہ مختلف کمپنيوں کے تيار کردہ ہوتے ہيں - کوئي مقامي سطح پر تيار کيے جاتے ہيں تو کوئي غير ملکي  ہوتے ہيں - جوتے کا انتخاب کرتے وقت  جہاں ہميں اس کي خوبصورتي کو مدّنظر رکھنا چاہيۓ وہيں اس بات کا بھي خيال رہے کہ اس جوتے کے استعمال سے آپ کي جسماني طبيعي ساخت  اور فيزيکل فعاليت متاثر نہيں ہوني چاہيۓ - ہمارا پورے کا پورا بدن ايک منظم ڈھانچہ ہے  اور اگر اس کي ترتيب ميں تھوڑا بہت فرق آۓ تو پوري جسماني ساخت اس سے متاثر ہوتي ہے - اگر پاۆ ں ميں پہنا جانے والا جوتا غير معياري ہو  تو يہ  چلتے وقت جسم ميں پائي  جانے والي طبيعي حرکت کو متاثر کرتا ہے جس کے نتيجے ميں جسماني ساخت کے کسي خاص حصے ميں حد سے زيادہ دباۆ پڑنے کے باعث درد کا احساس ہونا شروع ہو جاتا ہے - مثال کے طور پر اگر آپ کا جوتا غير مناسب ہو تو يہ کمر درد کا باعث بن سکتا ہے - ہم اپني اس تحرير ميں  مختصر طور پر کچھ ايسے ہي  غير مناسب جوتوں کے استعمال پر بات   کريں گے -  

1- بلند ايڑيوں والے جوتے

 بہت سے طبّي ماہرين کا خيال ہے کہ موچ آنے يا پاۆ ں ميں شديد درد کي اصل وجہ بلند ايڑيوں والے جوتے ہوتے ہيں -

ايسے جوتوں ميں مندرجہ ذيل خرابياں پائي جاتي ہيں -

الف- ايڑھي ميں ابھار

اگر بلند ايڑھيوں والے جوتوں کا استعمال کيا جاۓ تو ايڑھي کے پيچھے  ايک ابھار سا بن جاتا ہے جو بہت دردناک ہوتا ہے - اس جگہ پر جوتے کا خشک حصّہ دباۆ ڈالتا ہے جس کے باعث ہڈي ميں ابھار ،ورم ، ايڑھي کے ٹينڈان ميں درد کا احساس ہوتا ہے - ايسي صورتحال ميں درد والي جگہ پر برف کي ٹکور کريں يا ايڑي کے نيچے پيڈ کا استعمال کريں تاکہ درد کي شدت ميں کمي کي جا سکے - اگر کسي مريض کي ايڑھي ميں ہڈي کا ابھار  وجود ميں آ گيا ہو تو وہ دائمي ہوتا ہے - جسے ختم کرنے کے ليۓ آپريشن کي ضرورت  ہوتي ہے -

تحرير: سيد اسداللہ ارسلان


متعلقہ تحريريں :

فزيوتھراپي طريقہ علاج ( حصّہ سوّم )