• صارفین کی تعداد :
  • 1912
  • 2/24/2012
  • تاريخ :

طالبان نے‌ امن کونسل سےمذاکرات کي ترديد کردي

طالبان نے امن کونسل سےمذاکرات کی تردید کردی

طالبان نے صوبہ قندھار کي امن کونسل سے مذاکرات کي ترديد کي ہے-

ابنا: ڈاون ويب سائٹ کے مطابق طالبان کے ترجمان قاري محمد يوسف نے آج ايک نشرياتي ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طالبان نے صوبہ قندھار کي امن کونسل سے کسي طرح کے مذاکرات نہيں کئے ہيں اور يہ خبر پروپگينڈے کے مقصد سے نشر کي گئي ہے- انہوں يہ بھي بتايا کہ قطرميں جاري مذاکرت ابتدائي مرحلےميں ہيں- ياد رہے قندھار امن کونسل کے سربراہ عطا محمد احمدي نے کہا ہے کہ افغان حکام اور اس کونسل کے اراکين نے گذشتہ دس دنوں ميں کويٹہ ميں طالبان کے ساتھ تين بار مذاکرات کئے ہيں-