• صارفین کی تعداد :
  • 626
  • 2/24/2012
  • تاريخ :

ايران کے خلاف کارروائي کے دنيا پر تباہ کن اثرات مرتب ہونگے

گناڈی گیٹلوف

روس کے نائب وزير خارجہ نے ايک بار پھر ايران کے خلاف کسي بھي فوجي سازش اورفوجي کارروائي کو پوري دنيا کے لئے تباہ کن قرارديا ہے-

ابنا: روس کے نائب وزير خارجہ گناڈي گيٹلوف نے ايک بار پھر ايران کے خلاف کسي بھي سازش اور کارروائي کو پوري دنيا کے لئے تباہ کن قرارديا ہے-

روسي نائب وزير خارجہ نے ماسکو ميں ايک پريس کانفرنس سے  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ايران کے خلاف ہر قسم کے ممکنہ فوجي حملے کے دنيا پر تباہ کن اثرات مرتب ہونگے انھوں نے کہا کہ اسرائيل کو چاہيے کہ وہ ايران کے خلاف فوجي حملے کي حماقت کرن سے پرہيز کرے-

ادھر امريکي فوجي سربراہ نے بھي  ايران کے خلاف اسرائيل کے حملے کو حماقت قرارديتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائيل کو جلد بازي سے پرہيز کرنا چاہيے ، ذرائع کے مطابق اسرائيل ميں ايران پر حملہ کرنے کي ہمت نہيں ہے اور اگر اس نے ايسي حماقت کي تو اس کا وجود ہي مٹ جائےگيا-