• صارفین کی تعداد :
  • 4739
  • 2/15/2012
  • تاريخ :

الزائمر کي تحقيق کے ليے پانچ کروڑ ڈالر کا فنڈ

الزائمر

امريکہ الزائمر پر قابو پانے کے ليے نئے اقدامات کررہاہے- دماغ کے خليوں کو تباہ کرنے والے اس  مرض ميں  لاکھوں امريکي مبتلا ہيں-

حکومت نے الزائمر کے مرض کي روک تھام سے متعلق جديد تحقيق کے ليے فوري طورپر پانچ کروڑ ڈالر فراہم کررہي ہے-

اس سال اکتوبر ميں شروع ہونے والي اس سائنسي تحقيق کے ليے 2013ء کے مالي سال کے دوران آٹھ کروڑ ڈالر ديے جائيں گے-

واشنگٹن ميں منگل کو کيے جانے والے اعلان ميں کہا گيا ہے کہ الزائمر سے متعلق لوگوں ميں آگہي بيدار کرنے اور ان کي ديکھ بھال کرنے والوں کي مدد کے ليے مزيد دوکروڑ 60 لاکھ ڈالر مہيا کيے جائيں گے-

اعدادوشمار کے مطابق اس وقت امريکہ ميں الزائمر سے متاثرہ افراد کي تعداد 50 لاکھ سے زيادہ ہے اور يہ خدشہ موجود ہے کہ 2050ء ميں بڑي عمر کے امريکي باشندوں ميں يہ تعداد دو گنا ہوجائے  گي-

صحت اور انساني بھلائي کي خدمات  کے امريکي محکمے کي سربراہ کيتھرين سبيليوس کا کہناہے کہ اوباما انتظاميہ الزائمر کے خلاف جنگ کو قومي اہميت کے ايک اولين مسئلے کے طورپر ديکھ رہي ہے-

الزائمر کا مرض آہستہ آہستہ انساني ياداشت اور سوچ بچار کي صلاحيتوں کو تباہ کرديتا ہے-  اس مرض کے نتيجے ميں بہت سے افراد اپنے روزمرہ کے عام کاج کے بھي قابل نہيں رہتے- انہيں تازہ ترين واقعات تک بھول جاتے ہيں اور وہ اپنے قريبي عزيزوں اور دوستوں تک کو پہچاننے کے قابل نہيں رہتے- اور بالآخر دماغ کے خليوں کي تباہي کا تسلسل انہيں موت کے منہ ميں دھکيل ديتاہے-


متعلقہ تحريريں :

فزيوتھراپي طريقہ علاج ( حصّہ دوّم )