• صارفین کی تعداد :
  • 670
  • 3/17/2012
  • تاريخ :

قم ميں شہيد ڈاکٹر نقوي کي سترہويں برسي

ڈاکٹر محمد علی نقوی

آج اسلامي جمہوريہ ايران کے مقدس شہر قم ميں پاکستان کي معروف سماجي شخصيت اور کئي فلاحي اداروں کے باني شہيد ڈا کٹر محمد علي نقوي کي سترہويں برسي مدرسہ امام خميني ميں منائي گئي-

ابنا: پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے علامہ غلام محمد فخرالدين نے شہيد اور شہادت کي عظمت بيان کي- انہوں نے ڈاکٹر محمد علي نقوي کي خدمات کو سراہا- علامہ غلام محمد فخرالدين نے شہيد کي زندگي کو نوجوان نسل کے لئے مثالي قرار ديتے ہوئے کہا کہ ان کي راہ و روش کو جاري رکھنا نوجوانوں کي رہنمائي کے لئے ضروري ہے-

رہبر کبير انقلاب اسلامي حضرت امام خميني اور قائد ملت جعفريہ شہيد علامہ عارف حسيني سے شہيد ڈاکٹر نقوي کي عقيدت پر روشني ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہيد نقوي نے ان ہستيوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسلامي تعليمات اور اقدا کو فروغ دينے کي کوشش کي تھي- سيمينار سے پاکستان کے تمام صوبوں کے نمائندہ طلباء نے خطاب کيا -ياد رہے ڈاکٹر محمد علي نقوي کو سات مارچ انيس سو پچانوے کو لاھور ميں دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے شہيد کر ديا تھا-